Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی فرمان رواشاہ سلمان کی طرف سے چترال ٹاون میں رمضان پیکج تقسیم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ)سعودی فرمان روا شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے چترال ٹاون کے ایک ہزار مستحق گھرانوں میں پاکستان بیت المال کے زیر انتظام رمضان فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے۔جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیرتھے۔انہوں نے امدادی سامان تقسیم کرنے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہاکہ شاہ سلمان فلاحی ادارے کی جانب سے سامان کی تقسیم کے عمل سے امن، بھائی چارگی کے ماحول کو مذید تقویت ملے گی۔ خطے کا محروم طبقہ رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں گے۔ انہوں نے سعودی فرمان روا کی فلاحی امدادی ادارے اور پاکستان بیت المال کا اہالیاں چترال کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ا پنے مسلمان بھائیوں کیلئے رمضان کے مقدس مہینہ میں ضیافت کو یاد رکھا اور انشاء اللہ ان لوگوں کو اس کارخیر کا ثواب ملے گا اور ہم لوگ دعاگو ہے کہ تمام مخیر حضرات اور وطن عزیز کو ہمیشہ اللہ اپنے حفظ امان میں رکھیں۔

اس موقع پر پاکستان بیت المال کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر سعید رضا بھی موجود تھے۔انھوں نے بتایا کہ امدادی پیکج میں روزمرہ کے استعمال کی تمام چیزیں موجود ہیں۔ اور ایک فوڈ پیکج 50 کلو گرام پر مشتمل ہے جس میں 20 کلو فائن آٹا، 10 کلو چاول، 5لیٹر کوکنگ آئل، 2کلو دال چنا، 2 کلو خشک دودھ،2کلو بیس، 5کلو چینی،2کلو چائے پتی، 2کلو کھجوریں، 1کلو نمک، 1کلو Tang پاوڈرشامل ہیں۔ جس کا مجموعی وزن50ٹن ہے جوکہ پاکستان بیت المال کے تعاون سے چترال ٹاون میں مستحق افراد جن میں معذور، یتیم، بیواؤں اور مستح غرباٗ میں تقسیم کیا جارہاہے، جس سے ایک ہزارفراد مستفید ہوں گے۔
soudi ramzan package

saudi ramdan package distributed in Chitral
saudi ramdan package distributed in Chitral23


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
21944