Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سعودی عرب: حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے والوں کو قید و جرمانہ کی تنبیہ

Posted on
شیئر کریں:

سعودی عرب: حج پرمٹ کے بغیر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے والوں کو قید و جرمانہ کی تنبیہ

مکہ مکرمہ(چترال ٹایمز رپورٹ )سعودی عرب میں جنرل سکیورٹی نے ایسے لوگوں کو منتقل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے جن کے پاس باقاعدہ حج پرمٹ نہیں ہیں۔ سعودی جنرل سکیورٹی نے ایک مرتبہ پر متنبہ کیا ہے کہ جو بھی حج ضوابط کی خلاف ورزی کرے گا اسے 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔سعودی ادارے نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں رہ کر لوگوں کو حج کے لیے مکہ مکرمہ لانے والا غیر ملکی ہوا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔جنرل سیکیورٹی نے ”ٹویٹر“ پر مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جو حج کے باقاعدہ اجازت نامے نہ رکھنے والوں کو نقل و حمل کراتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔ حج کے لیے منتقل کیے جانے والے افراد کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر شخص کے بدلے الگ 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ لوگوں کو منتقل کرنے والے شخص کی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔واضح رہے اس سال دو مقدس ترین مساجد کی عمومی صدارت نے حج سیزن کے لیے سکیورٹی پریزیڈنسی سسٹم کو لاگو کیا ہے۔ اس میں حکومتی شعبوں اور کامیاب شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی لائی گئی ہے۔ اس حوالے سے رابطہ کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا اور مسجد حرام میں کام کرنے والی تمم ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ لاکھوں عازمین حج کی آمد کے پیش نظر تمام ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حج سیزن کیلیے 14 لاکھ سے زیادہ مویشی جدہ بندرگاہ پہنچ گئے

جدہ(سی ایم لنکس)سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت مکہ مکرمہ برانچ نے کہا ہے کہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے آنے والے 14 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کی کلیئرنس کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق وزارت کے ڈائریکٹر جنرل ماجد الخلیف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان میں سے 6 لاکھ 33 ہزار مویشی اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے ’اضاحی‘ قربانی پروگرام کے لیے ہیں۔ حج موسم کے دوران مزید مویشی مملکت لائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں ہماری وزارت مویشیوں کے قرنطینہ اور لیباریٹریاں قائم کیے ہوئے ہے جہاں پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ جانوروبائی امراض سے پاک ہوں۔الخلیف کا کہنا تھا کہ ’مویشی بردار جہازوں کے بندرگاہ پہنچتے ہی جانوروں کے ڈاکٹر معائنہ کرتے ہیں اور اس بات کا پتہ لگاتے ہیں کہ درآمد کردہ جانور صحت مند ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے جی سی سی ممالک میں رائج قرنطینہ قانون نافذ کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

ریاض / ابوظہبی(چترال ٹایمزرپورٹ ) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہوگی جس کے بعد دونوں ممالک میں سرکاری اور نجی اداروں میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 9 ذی الحجہ سے 12 ذو الحجہ یعنی 27 جون بروز منگل سے 30 جون بروز جمعہ تک ہوں گی جب کہ ہفتہ اور اتوار ویک اینڈ تعطیلات ہیں اس طرح رواں برس بقرعید پر 6 چھٹیاں ایک ساتھ مل سکتی ہیں۔جو ملازمین عید تعطیلات سے ایک روز قبل یعنی پیر کی چھٹی کرلیتے ہیں تو اس طرح انھیں 9 چھٹیاں مل جائیں گی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں پہلے ہفتہ وار تعطیلات جمعے اور ہفتے کے روز ہوتی تھی تاہم رواں برس جنوری سے حکومتی حکم پر ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز کی جا رہی ہیں۔

 

سعودی ولی عہد پیرس میں سرکاری استقبالیے میں شرکت کریں گے

ریاض(سی ایم لنکس)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج 19 جون کو پیرس میں سرکاری استقبالیے میں شرکت کریں گے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق ایکسپو میں 179 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے،20 جون کو پیرس میں بیورو انٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنزو کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ تقریب کا مقصد ایکسپو کی میزبانی کے حوالے سے ریاض کی تیاریوں، سکیموں اور منصوبوں کا تعارف ہے۔استقبالیے کا اہتمام ریاض رائل اتھارٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے جس کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔ تقریب میں اعلیٰ سطح کا سعودی وفد، شاہی خاندان کے افراد، وزرا اور سعودی عرب و فرانس کے اعلی ٰعہدیدار نیز تنظیم کے دفتر کے تمام ارکان یونیسکو سمیت تمام بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور فرانس میں موجود سفارتی مشنوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
75838