Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری نرخناموں اور کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر ولوئیر چترال  کی کاروائی

Posted on
شیئر کریں:

سرکاری نرخناموں اور کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اپر ولوئیر چترال  کی کاروائی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو ربنواز خان کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا اور نوعمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف کاروائی کی۔ ناکہ بندی کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانا اور نوعمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف ایکشن لینا تھا کیونکہ بغیر لائسنس اور کاغذات کے موٹر سائیکل چلانے سے قانون کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے اور ساتھ ساتھ لاپرواہی سے بائیک چلانے پر حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ دوران ناکہ بندی ٹرانسپورٹرز حضرات کو اوور چارجنگ سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ بغیر لائسنس اور کاغذات کے موٹر بائیک چلانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے کاروباری مراکز کا دورہ کیا۔ دوران پرائس چیکنگ انہوں نے جنرل سٹور، پولٹری فارم، سبزی فروشوں اور قصاب خانوں میں موجود اشیاء خوردونوش اور گوشت وغیرہ کی قیمتوں،معیار اور مقدار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کاروباری حضرات کو اپنے کاروباری ایریا صاف ستھرا رکھنے کی بھی ہدایت کی اور کاروباری حضرات کو آگاہ کیا کہ سرکاری نرخناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

chitraltimes upper chitral administration action against high prices 2

خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کے تحت ضلعی انتظامیہ لوئر چترال میں صفائی ستھرائی اور گران فروشوں کے خلاف کاروائی

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لوئر چترال محمد عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اچانک چترال بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے نے بازار کی صفائی,نکاسی اب کا نظام, اشیاء خوردونوش کی قیمتوں,سرکاری نرخنامہ,روٹی کا وزن, پیٹرول پمپس میں گیج اور دیگر سہولیات,گوشت،دودھ کی دکانوں اور پولٹری شاپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے عوام سے موقع پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے انتظامی افسران کو گرانفروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیئے۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ٹی ایم اے کو بازار کی صفائی سے متعلق ہنگامی بنیاد پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کے ساتھ انتظامی افسران کو بازار کا صبح وشام دورہ کر کے ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی تاکید کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کے حوالے سے ضلع انتظامیہ ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

chitraltimes dc lower chitral visit chitral bazar 2 chitraltimes dc lower chitral visit chitral bazar 1 chitraltimes dc lower chitral visit chitral bazar 6 chitraltimes dc lower chitral visit chitral bazar 5 chitraltimes dc lower chitral visit chitral bazar 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83913