Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری محکموں نے ابھی تک 2017-18کے ترقیاتی بجٹ کے 55فیصد استعمال یقینی بنایا ہے۔۔ رپورٹ

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا کے سرکاری محکموں نے ابھی تک 2017-18 کے ترقیاتی بجٹ کے جاری شدہ 72 بلین روپے کا 55 فیصد استعمال یقینی بنایا ہے جوحکومتی کارکردگی کابین ثبوت ہے اورششماہی رپورٹ کے تناظر میں یہ بات وثوق سے کی جاسکتی ہے کہ مالی سال کے اختتام تک فنڈ کا 100 فیصد استعمال یقینی ہوسکے گا۔یہ اعداد وشمار اس امر کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود اورصوبے کی مجموعی ترقی کے لئے پُر خلوص اوران تھک جدوجہد کررہی ہے ۔ محکمہ خزانہ کی وسط مدتی رپورٹ میں مالی سال 2017-18 کے لئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے اعداد وشمارکے مطابق محکمہ خزانہ نے ابھی تک 72 بلین روپے جاری کیے ہیں۔زیادہ سے زیادہ فنڈز استعمال کرنے والے محکموں میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے 92 فیصد ،روڈز سیکٹر 84 فیصد ،پانی 71 فیصد، بہبودآباد ی77 فیصد، اطلاعات71 فیصد ،جنگلات 65 فیصد ،بورڈ آف ریونیو 64 فیصد ،صنعت 62 فیصد ،قانون وانصاف 61 فیصد،محکمہ صحت 60 فیصد، محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم 59 فیصد،محکمہ اعلیٰ تعلیم 55 فیصد،محکمہ کھیل ،سیاحت وآثار قدیمہ 56 فیصد،پینے کے پانی اورپانی کی نکاسی 57 فیصد ،کثیر شعبہ جاتی ترقی 57 فیصد،بلڈنگ 56 فیصداور خوراک نے51 فیصد فنڈز استعمال کیے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
4527