Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری محکموں میں‌ایکس سولجرز کوٹہ سسٹم کوبحال کیا جائے..ایکس سولجرزگلگت

Posted on
شیئر کریں:

گلگلت (چترال ٹائمزرپورٹ )‌سرکاری محکمہ جات میں ایکس سولجرز کا کوٹہ ختم کرنا ایکس سولجرز کا گلا گھوٹنے کے مترداف ہے۔ہر محکمہ میں ا ڑھائی سے10فیصد کوٹہ جی بی کی آزادی سے پہلے مقرر کیا گیا تھا. اس پر زیادہ تر سولجرز کو لا علم رکھا گیا اب اس بات سے ایکس سولجرز کو شعور آ گیا ہے وہ اپنے حقوق کے لئے جدو جہد کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات ایکس سولجرز (ر) حوالدار شکور خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ دنوں غذر کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سرکاری محکمہ جات میں مختص کوٹہ ختم کیا گیا ہے اس اعلان کے بعد ایکس سولجرز اور ان کے بچوں میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ ایکس سولجرز کی ملک کے لئے بے پناہ قربانیاں ہیں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، یہ لوگ آج بے روزگاری کی زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں نہیں پڑھا سکتے ان کو مزید سہولیات اور مراعات فراہم کرنے کے بجائے پہلے سے موجود حقوق بھی چھین لئے جائیں تو یہ اقدام ایکس سولجرز کا گلا دبانے کے مترادف ہوگا۔ صوبائی حکومت اور فورس کمانڈر اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں اور سرکاری محکمہ جات سے کوٹہ خاتمہ کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
20540