Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 سرکاری آٹے کی دستیابی کو آیون وملحقہ علاقوں کے عوام کے لیےبھِی  یوٹیلٹی اسٹورز پر یقینی بنایا جایے۔ عوامی حلقے 

Posted on
شیئر کریں:

 سرکاری آٹے کی دستیابی کو آیون وملحقہ علاقوں کے عوام کے لیےبھِی  یوٹیلٹی اسٹورز پر یقینی بنایا جایے۔ عوامی حلقے

چترال (محکم الدین ) ایون کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور یو ٹیلٹی سٹورز کے حکام کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال صرف چترال شہر کے آٹھ مربع کلومیٹر ائریے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ ان کوچترال کے سینگور گاوں سے بکر آباد تک علاوہ دیگر علاقے اور لوگ نظر ہی نہیں آتے ۔ جس کا ثبوت یہ ہے۔ کہ حالیہ آٹا بحران کے دوران چترال کے  یوٹیلٹی سٹورز سے شہر کے لوگ گذشتہ کئی عرصے سے رعایتی قیمت پر آٹا خرید رہے ہیں ۔ لیکن یہ سہولت ایوں اورملحقہ وادیوں کے صارفین کو حاصل نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے ایون کے لوگ سرکاری گودام کا 20 کلو گرام آٹا 2700 روے میں خریدنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ حکومتی رعایتی آٹا اس کی نصف قیمت پر یوٹیلٹی سٹورز سے دستیاب ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال شہر کی نسبت اطراف و مضافات میں پسماندگی اور بے روزگاری زیادہ ہے ۔ اس لئے اس رعایت کے یہاں کے لوگ زیادہ حقدار ہیں ۔ عوامی حلقوں نے کہا ۔ کہ یوٹیلٹی سٹورز کا دائرہ کار اگر آٹھ کلومیٹر چترال شہر کے ائریے تک محدود ہے ۔ تو اطراف کے لوگوں کو بتایا جائے ۔ کہ وہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے دیگر آفیسران کی تعیناتی کا مطالبہ کریں گے ۔ تا کہ وہ اس علاقے کے مسائل حل کر یں ۔ اگر ایسا نہیں ہے ۔ تو کیونکر ایون اور ملحقہ وادیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے وافر مقدار میں فوری طور پر رعایتی آٹا ایون یوٹیلٹی سٹورز میں مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ عوامی حلقوں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ وفاقی حکومت عوام کو رعایت دینے کیلئے پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کرتی ہے ۔ لیکن مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے حکومتی رعایتوں سے عوام کو اشیاء خوردونوش میں کوئی ریلیف مل رہا ہے ،نہ کرایوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
75220