Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ہیں،والدین بچوں کا خیال رکھیں.ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز

Posted on
شیئر کریں:

سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ہیں،والدین بچوں کا خیال رکھیں.ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ، 5 سال سے کم عمر ہزاروں بچے متاثر، سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ہیں،والدین بچوں کا خیال رکھیں باہر نکلنے کی صورت میں بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرشوکت علی
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت علی نے کہا ہے کہ سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث نمونیا کے کیسز بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں باہر نکلنے کی صورت میں بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں۔ترجمان ڈی جی ہیلتھ سروسز و ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں خیبرپختونخوا میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دسمبر میں نمونیا سے متاثرہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 551 تک پہنچ گئی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ مردان میں 8 ہزار 68 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔ ہری پور میں 4 ہزار، دیر لوئر 3ہزار200، پشاور میں 2 ہزار 800 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔ان کے مطابق صوابی میں 2 ہزار 700، چارسدہ میں ایک ہزار، جبکہ لکی مروت میں تین ماہ کے دوران 900 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84487