Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین کے خلاف پریس کانفرنس غلط فہمی تھی،معذرت خواہ ہوں۔خوش محمد

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گرم چشمہ سے تحصیل کونسل کے سابق ممبر خوش محمد نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کی گبور کسٹم اسٹیشن میں اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق جو پریس کانفرنس کی تھی، وہ سب غلط فہمی کا نتیجہ تھی جبکہ انہیں اصل حقائق کا بعد میں علم ہوا۔ جمعرات کے روز چترال پریس کلب میں علاقے کے عمائیدین سراج الدین، قربان نظار، محمد ولی اور علی خان کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ گرم چشمہ سے سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کا کسٹم ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کاالزام غلط فہمی کی بنا پر انہوں نے لگایا تھا جس پر وہ چیف کلکٹر کسٹم پشاور، سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین اور گرم چشمہ کے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پریس کانفرنس سے جن دوسرے حضرات کو بھی ذہنی تکلیف لاحق ہوئی ہو، ان سب سے معذرت کا خواہان ہیں۔ خوش محمد نے کہاکہ محمد حسین کی خدمات لوٹ کوہ وادی کی ترقی کے لئے قابل قدر ہیں جنہیں کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا اور شاہ سدیم پاس کو تجارت کے لئے دوبارہ کھولنے کے لئے وہ گزشتہ دو دہائیوں سے سخت جدوجہد کرتے رہے ہیں جس کا سب معترف ہیں۔ جبکہ سابق دور حکومت میں بھی انھوں نے علاقے میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے۔ اور علاقے کی فلاح وبہبود کیلئے وہ ہمیشہ سرگرم عمل ہیں۔ لہذا میں جس افواہوں کی بنیادپر بیان دیا تھا وہ واپس لیتا ہوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46727