Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زیڈ ٹی بی ایل کے زونل اپریشن آفیسرسہراب الدین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ)‌ زیڈ ٹی بی ایل کے سینئرآفیسرسہراب الدین زونل منیجر اپریشن زرعی ترقیاتی بینک، زونل آ فیس مینگورہ سوات سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے گزشتہ روز سبکدوش ہوگئے. انھوں نے 36 سال ملازمت کی۔اورمختلف برانچز میں خدمات انجام دیتے رہے. ریٹائرمنٹ کے موقع پر زرعی بینک زونل آفس کی جانب سے سبکدوش ہو نے والے آفیسر کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں بنک اسٹاف دیگر مہمانان کے علاوہ احمد زیب خان زونل چیف ZTBL بھی شرکت کی۔
.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیف نے سبکدوش ہو نے والے آ فیسر سہراب الدین کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ سہراب ایک انتہائی دیانتدار اور مخلص آفیسر رہ چکے ہیں۔ اپنے طویل ملازمت کے دوران انھوں نے ہمیشہ ادارے کی مفاد اور عوام کی خدمت کو ترجیح دی۔ اور ہمیشہ ایک مثالی آفیسر ثابت ہوئے۔

سہراب الدین نے جون1983 میں ملازمت کا آغاز بحیثیت ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹرEAD زرعی ترقیاتی بینک سے کیا. جنوری 1990 کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرکے عہدے پر ترقی ہوئی۔ اور بحیثیت برانچ منیجر ZTBL دروش برانج میں اپنے خدمات انجام دیتے رہے۔ ZTBLبونی برانچ اور وریجون برانچ میں بھی بحیثیت برانچ منیجر اپنی خدمات انجام دینے کے بعد اپریل2015کو وائس پریزیڈنٹ کی عہدے میں ترقی دیدی گئی.
.
اگست 2016 کو زونل آفس مینگورہ سوات میں تبادلہ ہوا اور بحثیت زونل منیجر اپریشن (گریڈ 19) 3 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد مورخہ 31 دسمبر 2019 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔ سہراب الدین کا تعلق اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی سے ہے .
suhrab ud din ztbl chitral 2

suhrab ud din ztbl chitral 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
30728