Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زکوٰۃ بجٹ برائے سال 22-2021 کو 2017کی مردم شماری کے مطابق تقسیم کرنے کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا زکوٰۃ وعشر کونسل نے زکوٰۃ بجٹ برائے سال 22-2021 کو 2017کی مردم شماری کے مطابق تقسیم کرنے کے احکامات جاری کئے تاہم جن زکوٰۃ کمیٹیوں کو نئی آبادی مرتب میں کرنے دشواریاں پیش آرہی ہیں انکو 1998کی مردم شماری کے مطابق زکوٰۃ فنڈ تقسیم کرنے کی اجازت دیدی تاکہ زیادہ سے ذیادہ مستحقین زکوٰۃ فنڈ مستفید ہوسکیں۔بنولنٹ فنڈ بلڈنگ کے کمیٹی روم میں خیبر پختونخوا زکوٰۃ وعشر کونسل کا اجلاس زیر صدارت چئیرمین انجینئر عمر فاروق منعقد ہوا جبکہ ڈاکٹر رفعت عزیز، محمد آیاز،ڈپٹی سیکرٹری مبشررضا اور کونسل کے دیگر اراکین نے بھی اجلاس میں شرکت کی جہیز فنڈ کی منصفانہ تقسیم کیلیے زکوٰۃ کونسل نے ہدایت کی کہ ہرمقامی زکوٰۃ کمیٹی سے صرف ایک ہی مستحق فی کس 30ہزار روپے کے حساب سے مستفید ہوگا وہ مقامی زکوٰۃ کمیٹیاں جن کے مستحقین فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستفید نہ ہوسکے .

ان کمیٹیوں کے مستحقین کو آئندہ سال کے بجٹ میں جہیز فنڈ جاری کیا جائے مذید برآں زیادہ آبادی والی کمیٹیوں کو ترجیح دی جائے گی اجلاس میں بتایا گیا کہ جہیز فنڈ کیلیے مقامی زکوٰۃ کمیٹی کے چئیرمین، دیگر اراکین اور انکے اہل خانہ ااہل نہیں ہونگے اجلاس میں دیگر ایجنڈوں میں چیئرمین ضلع زکوٰۃ کمیٹی کوہستان لوئر کی نامزدگی، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی مہمند کے زکوٰۃ فنڈ میں خردبرد، نئے اضلاع اپر چترال، کولئی پالس کوہستان اور کوہستان لوئر میں آڈٹ سٹاف کی تعیناتی، آڈیٹر کی قابلیت وکارکردگی کی بنیاد پر آڈٹ آفیسرز کے عہدے پر تعیناتی، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی جنوبی وزیرستان میں گروپ سیکرٹری کی تعیناتی اور دوسرے اہم امورزیرغورلائے گئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
55586