Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زنگ لشٹ تورکہوپانی کا تنازعہ، ایم پی اے اورمقامی انتظامیہ کی مداخلت سے حل کردیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

شاگرام (شراف الدین ) زنگ لشٹ پایپ لائن کا مسئلہ اخرکار حل کردیاگیا ۔ تقریباً ایک سال سے مالک جایداد اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے زنگ لشٹ کے عوام پینے کی پانی سے محروم تھے اور اس سلسلے میں 23 جولائی کو قربان جلال کی قیادت میں تورکھو تھانے تک لانگ مارچ بھی کیا گیا تھا ۔ تاہم گزشتہ دن ایم پی اے ھدایت الرحمن کی متاثرہ شخص زیارت گل کو ملازمت دینے کی یقین دھانی کے بعد مسئلہ حل ہوگیا ہے .
اسے سلسلے میں اےاے سی تورکھو موڑکھو مکرم خان ، ایس ایچ او تورکھو قربان علی ، ناظمین اور معتبرات علاقہ نے گاؤں زنگ لشٹ اکر متاثرہ شخص سے بات کر کے پانی کو چلو کرنے کا حکم دے دیا ۔
اور اے اے سی نے خود ٹینکی میں جا کر وال کھلوا دیا ۔ اس موقع پر اہالیان زنگلشٹ نے ایم پی اے ھدایت الرحمن اسٹنٹ کمشنر مکرم خان ایس ایچ او قربان علی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مسلے کو حل کر نے میں اپنا کردار ادا کیا. خصوصاً ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس مسلے کی حل کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں آیا اور اپنی طرف سے بھرپور کردار ادا کیا ۔
zanglasht water supply scheme controversy 2

zanglasht water supply scheme controversy 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
24315