Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زنگلشٹ کےعوام کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف 23 جولائی سے دھرنا اورلانگ مارچ کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

شاگرام (شراف الدین کاشف )‌ سب تحصیل تورکھو کے گاؤں زنگلشٹ کے باسیوں نے پبلک ہیلتھ کے ناروا سلوک کے خلاف 23 جولائی سے تمام خواتین اور بچوں سمیت دھرنا اورلانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے ،علاقے کے عمائدین کی ایک ہنگامی اجلاس کے بعد علاقےکی نمائندگی کرتے ہوئے سماجی شخصیت قربان جلال نے کہاہے کہ تقریباً ایک سال سے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی پایپ لائن میں پانی چلو ھے ۔ لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ کی ھٹ دھرمی کی وجہ سے یہ پانی لوگوں کے استعمال کے بجائے دریائے تورکھو میں جا گرتا ہے اور اس علاقے کے عریب پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں ۔ ایک اخباری بیان میں انھوں‌نے بتایا کہ پہلے پینے کے لئے پانی بہت دور دریا سے لایا جاتاتھا ابھی یہ دریا بھی اتنی الودہ ھے کہ اس کی استعمال ناممکن ہے. اس لیے علاقے کے عوام مکمل خواتین اور بچوں کو لیکر سڑکوں پرنکلنے پر مجبور ھو گئے ہیں اگر 23 جولائی تک اس مسالے کو حل نہ کیا گیا تواس کی پوری زمہ داری پبلک ہیلتھ اور سیاسی نمائندوں پر ھو گی ۔
awam e zanglasht


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
24056