Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زندہ و مہذب قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں اور ملک و قوم کی خاطر جان کی قربانیاں دینے والے شہداء پر فخر محسوس کرتی ہیں،یوم شہداء پولیس کے موقع پر قائمقام گورنرخیبرپختونخوامشتاق احمدغنی کا پیغام 

شیئر کریں:

زندہ و مہذب قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں اور ملک و قوم کی خاطر جان کی قربانیاں دینے والے شہداء پر فخر محسوس کرتی ہیں،یوم شہداء پولیس کے موقع پر قائمقام گورنرخیبرپختونخوامشتاق احمدغنی کا پیغام

 

پشاور ( چترال ٹیمز رپورٹ ) قائمقام گورنرخیبرپختونخوامشتاق احمدغنی نے یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اس لئے زندہ و مہذب قومیں ہمیشہ اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں اور ملک و قوم کیخاطر جان کی قربانیاں دینے والے شہداء پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سرزمین کی حفاظت اور معاشرے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پر مامور ہر شیر دل سپاہی کے دل میں شہادت کا مقام حاصل کرنے کی تمنا بیتاب رہتی ہے، اس لئے پوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح خیبر پختونخوا پولیس نے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

قائمقام گورنرکاکہناتھاکہ بلاشبہ یہ شہادت کا عظیم جذبہ ہی ہے کہ جس کی بدولت خیبر پختونخوا پولیس تمام تر حالات کے باوجود اپنے پیشہ ورانہ فرائض بلاخوف انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ہر سال 4 اگست کو یوم پو لیس شہداء کے طور پرمنانے کا مقصد پولیس فو رس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے خاندانوں کو یہ یاد کرانا ہوتا ہے کہ ملک کے عوام اپنے پولیس شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ مشتاق احمدغنی نے کہاکہ ہر سال 4 اگست ہمیں پولیس فورس کے ان ہیروز کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنی جان فرائض کی انجام دہی کے دوران ملک وقوم کیلئے قر بان کر کے اپنے آپ کو ہمیشہ کیلئے تابندہ کردیا۔انہوں نے یوم پولیس شہداء کے موقع پر پولیس فورس کے افسران اورجوانوں کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ میں پولیس کی قربانیوں، ان کے عزم اور پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو امن وسلامتی کی فراہمی کیلئے لگن اور جذبے کو سلام پیش کرتاہوں اور پولیس شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتاہوں کہ خیبرپختونخوا حکومت آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ #


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
64201