Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زرگراندہ چترال کیلئے واٹرسپلائی اسکیم کا بدست تحصیل ناظم ونائب ناظم افتتاح

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نیبرہڈ کونسل زرگراندہ میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کرنے کے لئے یورپین یونین کے سی ڈی ایل ڈی پروگرام کے تحت 10لاکھ روپے کی مالی معاونت سے واٹر سپلائی اسکیم پایہ تکمیل کو پہنچ گئی جس میں نیبرہڈ کونسل نے بھی 5لاکھ روپے خرچ کی اور منصوبے کی نگرانی کا فریضہ بھی انجام دیا۔ جمعہ کے روز تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس اور نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان اورعلاقے عمائدین نے باضابطہ طور پرمنصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر نیبرہڈ کونسل کے ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے زرگراندہ ایریا میں پینے کے پانی کا مسئلہ گھمبیر صورت حال اختیار کرگئی تھی اور لائن کی توسیع ضروری تھی جس کے لئے وہ سی ڈی ایل ڈی پروگرام اور واٹر اینڈ سینی ٹیشن یونٹ کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت،ضلعی انتظامیہ اورتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی طور پر مشکور ہیں۔ انہوں نے ڈبلیوایس یوکے مینجمنٹ منیراحمداوردیگراسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک مہینے میں ڈبلیوایس یوکے عملے نے ہفتے کے سات دن کام جاری رکھاجوکہ قابل تحسین ہیں۔انہوں نے پانی کے صارفیں سے پروزراپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی کے ضائع کوروکنے کے لئے ہرممکن کوشش کریں۔اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی ایل ڈی،نیبرہڈناظم اورکونسلرزسمیت محکمہ ڈبلیوایس یوکے کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کردار بہت ہی اہم ہے۔

دریں اثنا زرگراندہ روڈ پررہائیشی صارفین نے متعلقہ حکام اور نیبرہوڈ کونسل زرگراندہ کے ذمہ داروں سے پانی کی کنکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں بھی گزشتہ برس سے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔جبکہ اب موجودہ واٹر سپلائی اسکیم پائیہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد زرگراندہ روڈ پر پانی کی سپلائی مکمل طورپر بند ہے۔ لہذا انھیں بھی بروقت پانی کی کنکشن دیا جائے..تاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں وہ بھی پانی سے مستفید ہوسکیں.
zargrandeh water supply scheme2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22184