Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

زخمی بھیڑیے کوابتدائی طبی امداد دینے کے بعد پشاورریفرکردیا گیا..ڈی ایف او

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) گزشتہ دن کڑک کےمقام پر زخمی حالت میں ملنے والا بھڑیے کو وائلڈ‌لائف ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے ریسکیو کرکے ابتدائی طبی امداد فراہم کی ہے، اورمذید علاج کیلئے پشاور ریفرکردیا گیا ہے . محکمہ وائلڈ لائف چترال کی طرف سے چترال ٹائمزڈاٹ کام کو جاری ایک پریس ریلیز میں‌کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر 2019 کو ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف چترال اور ایس ڈی ایف او وائلڈ لائف چترال کے ساتھ شندور جارہے تھے کہ زیئت (کڑک) میں ایک زخمی بھوری رنگ کا بھیڑیا دیکھا۔ انھوں نے ابتدائی طور پر بھیڑیا کا معائنہ کیا اور رینج آفیسر وائلڈ لائف بونی کو بھیڑیا کو علاج کیلئے ویٹرنری ہسپتال بونی منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ زخمی بھیڑیا کو باحفاظت بونی کے ویٹرنری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بھیڑیے کو ابتدائیی طبی امداد دی گئی اور ویٹرنری ہسپتال بونی کے انچارج نے محکمہ وائلڈ لائف کو مشورہ دیا کہ وہ اسے مزید علاج کے لئے سول ویٹرنری ہسپتال چترال منتقل کریں اور بونی میں ضروری سہولت موجود نہیں ہے ۔
.
پریس ریلیز میں‌مذید کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر 2019 کو ، رات 11.00 بجے بھیڑیا کو سول ویٹرنری ہسپتال چترال پہنچایاگیا جہاں ڈاکٹر شیخ احمد ایس وی او نے بھیڑیا کو ابتدائی طبی امداد دی اور مکمل علاج اور طریقہ کار کے لئے اسے دوبارہ صبح لانے کو کہا۔ یکم نومبر کو وائلڈ لائف کے عملے نے اسے دوبارہ ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹر شیخ احمد ایس وی او نے اس کا علاج کرتے ہوئے آنکھ کی گیند جو کہ زخمی ہوکر باہر نکلی تھی اسے اپریشن کیا اور بھیڑیا کے زخمی ٹانگ کی بھی مرہم پٹی کی تاہم مزید علاج کے لئے پشاور ریفر کیا ۔

wounded wolf given first aid in chitral wildlife dept 61

chitral wolf first add by wildlife


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
28030