Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت سیدو شریف میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ریونیو افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی جس میں ملاکنڈ ڈویژن ریونیو ریکارڈ کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا کہ تمام ریونیو افسران پوری ایمانداری سے اپنا کام سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ ایس او پیزکے کے تحت ریونیو کے تمام زیر التوا کیسوں کو جلد سے جلد نمٹائیں اور حقیقی حق داران کو ان کا حق دیں انہوں نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ ریونیو امور سے متعلقہ چیک لسٹ بنا کر اس کے مطابق ٹاسک کی انجام دہی کو مکمل کریں انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے عمل کو تیز کیا جائے اور ایسا نظام وضع کیا جائے تاکہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہوں انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر تجاوزات اور غیرقانونی قبضے کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز پر واضح کیا کہ آپ اپنے اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ریلیف کمشنر، چیف سول ڈیفنس آفیسر،ڈسٹرکٹ کلکٹر ایسے دیگر بیشمار عہدوں پر فائز ہیں آپ نے اپنے تمام اختیارات کو لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنے ہیں آپ کے پاس سب کچھ ہے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اور جائز شکایات اور مطالبات کو حل کرنا ہے اور اپنے اضلاع میں میرٹ اور انصاف سے فیصلے کرنے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
40450