Chitral Times

Jul 5, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن کے مقام پر مستوج روڈ کل سے احتجاجََ ٹریفک کیلئے بند کردیا جائیگا۔ متاثرین و ٹھیکہ دار

شیئر کریں:

اپر چترال (شہزاد سے ) متاثرین متبادل روڈ ریشن اور ٹھیکدار مغل باز نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپنے تمام معزز باشندگان تحصیل مستوج تحصیل موڑکھو تورکھو اور دیگر کاروباری حضرات جنکے کاروبار ان تحصیلوں میں ہیں ان کی حدمت میں عرض ہے کہ چترال بونی روڈ ریشن کے مقام پر 21جون 2021کو دریائے چترال میں طغیانی کی وجہ سے دریا برد ہوچکی تھی ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے حکام بالا کے حکم پر خود جنرل منیجر این ایچ اے پشاور کرنل جنجوعہ ڈائریکٹر این ایچ اے سید نواز وغیرہ کی موجودگی میں۔ میں نے دن رات کام کرکے قلیل مدت میں سڑک ٹریفک کے لیے کھول دیا تھا،اور ساتھ اس روڈ کی بہتری کے لیے شنگل اور سب بیس خاکہ تارکول میٹریل ڈال کر مکمل طور پر تیار کرلیا تھا۔اور سب کام ڈھانچہ ایکسپرٹ کرنل اقبال کے نقشے کے مطابق ہؤا تھا۔


مگر افسوس کامقام ہے کہ ابھی تک مجھے ادائیگی نہیں ہوئی جس کے لیے میں بار بار درخواست دی اور کئی بار این ایچ اے کے ہیڈکوارٹر کا چکر لگانے کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوسکی میری زر کثیر خرچ ہوچکے ہیں مجبوری میں مجھے اس روڈ کو بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے لہذا کل مؤرخہ 28.12.2021کو صبح 8بجے سے روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا جائیگا۔ جس کیلئے میں تمام معزز باشندگان اور عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں اور تکلیف کے لیے پیشگی معذرت خواہ ہوں۔

Reshun road diversion
Reshun road diversion5
Reshun road diversion3
Reshun road diversion1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56633