Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن کے بے گھر خاندانوں کو متبادل جگہ دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ چترال انفارمیشن اینڈھیلپیگ گروپ

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز )چترال انفارمیشن اینڈھیلپیگ گروپ کا اجلاس ایم پی اے ھاسٹل پشاور میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زاداہ کی میزبانی میں منعقد ھوا جس میں ایم پی اے مولانا ھدایت رحمان سابق صوبائی وزیر سلیم خان، محمد علی مجاہد سمیت میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال کے ریشن گاوں میں دریائے کے کٹاو سے پیدا شدہ صورتحال اور گھروں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے امدادی کاموں کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں منتخب نمائندوں نے سانحے کے دوران ریش گاوں کے عوام کے کردار کو سراہا گیا جبکہ امدادی کاموں میں انتظامیہ فلاحی اداروں کے کردار کی تعریف کی گئیں ۔


اجلاس میں کہا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور جلد صوبائی حکومت کی منظوری سے متاثر یں کو امداد دی جائے گی ۔ جبکہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو متبادل جگہ دینے کا انتظام بھی کردیا جائے گا ۔ وزیر زادہ نے کہا کہ حکومت ریشن گاون کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی جبکہ روڈ کی مکمل بحالی اور کٹاو کو روکنے کے لئے این ایچ اے والے کام میں مصروف ہیں ۔

chitral times chitral information and helping group ijlas

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49322