Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں روڈ بلاک انتظامیہ کی یقین دہانی پر ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا گیا

شیئر کریں:

ریشن میں روڈ بلاک انتظامیہ کی یقین دہانی پر ایک ہفتے کیلئے موخر کردیا گیا

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) متاثرین ریشن متبادل روڈ اور ٹھیکدار مغل باز نے ملکر کل مستوج روڈ ریشن کے مقام پر بند کرنے کا جواعلان کیا تھاکو ایک ہفتے کیلئے موخرکردیا ہے۔
یہ خبر میڈیا میں آنے کے بعد این ایچ اے حکام اور ڈی سی اپر چترال محمد علی نے ان سے رابط کیا اور یقین دہانی کی اور سات دن کا وقت مانگا ہے۔


ٹھیکدار مغل باز چترال ٹائمز کو بتایا کے ہم اپر چترال کے عوام کی تکلیفِ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ اوراین ایچ اے کو سات دن کا وقت دیاہے اگر سات دن کے اندر اندر یقین دہانی کے باوجود ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے تو پھر ہم اس اقدام کو اٹھائے پر مجبور ہو جائینگے۔ٹھیکدار مغل باز نے اپر چترال کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا کہ میڈیا میں خبر آنے کے بعد ہمارے ساتھ جو ہمدردی کا اظہار کیا اس کے لیے ہم اپر چترال کے مغزز عوام کے مشکور ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56654