Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ، بجلی کے بلوں کو واپس کرنیکا فیصلہ 

Posted on
شیئر کریں:

ریشن میں بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ، بجلی کے بلوں کو واپس کرنیکا فیصلہ

ریشن ( چترال ٹائمز رپورٹ ) بجلی کی بلوں میں اضافے کے خلاف رمداس چوک ریشن، اپر چترال  میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔ جلسے میں عوام ریشن کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے کی صدرات معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید سردار حسین شاہ نے کی۔ جلسے کی مقررین میں حاجی بول ،اسلم شیروانی ، نادر جنگ ، وی سی چیرمین اشفاق ، عبدالرب ، سابق ناظم امیر اللہ ، سابق پرنسپل صاحب الرحمن و دیگر بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ پیسکو نے ہمیں جو بل حال ہی میں بھیجا ہے، ہم ان بلوں کو بھرپور انداز میں مسترد کرتے ہیں ہم یہ بل ادا نہیں کرینگے ،ریشن اس بجلی گھر کی وجہ سے پہلے ہی بہت متاثر ہو چکا ہے اس بجلی گھر کی وجہ سے علاقہ پہلے سے مختلف بیماریوں اور مسائل سے دوچار ہے ۔ اب بجلی کے بلوں میں اضافہ پہلے سے متاثرہ عوام کے برداشت سے باہر ہے ہم ان کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور علاقے کے ساتھ اس ناانصافی کو ہم کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔
حکومت نے اگر ہمارا مطالبہ سنجیدہ نہ لیا تو ہم سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی آخر میں صدر جلسہ نے عوام سے کہا کہ اپنے موجود بلوں کو جمع کریں ہم کل ان بلوں کو پیسکو کے دفتر میں جاکر ان کو حوالہ کریں گے،

chitraltimes reshun protest for electric bill

chitraltimes reshun protest for electric bills


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76190