Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ایک اور بچے کی پیدائش، سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات کے باعث ایمبولینس میں ڈیلوری روز کا معمول بن گیا ہے 

شیئر کریں:

ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں ایک اور بچے کی پیدائش، سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات کے باعث ایمبولینس میں ڈیلوری روز کا معمول بن گیا ہے

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) لوئر چترال دروش THQ ہسپتال سے DHQ ہسپتال لوئر چترال منتقل کرتے ہوئے ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ، ریسکیو1122 کے فیمیل میڈیکل ٹیکنشن نے ڈیلیوری کٹ کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ طریقے سے خاتون کی ڈیلیوری مکمل کردی، THQ ہسپتال سے ڈیلیوری کیس کو چترال ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے لوئرچترال کے مقام بروز میں ایمبولینس کے اندر ہی بچے ڈیلیوری عمل آئی، پیدائش کے بعد ماں اور بچے کی صحت تندرست ہیں،تاہم مزید چیک اپ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئرچترال منتقل کر دیا گیا.

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چترال کے سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات کے باعث آئیے روز ایمبولینس میں ہی بچوں کی پیدائش روز کا معمول بن چکا ہے ، تاہم ریسکیو ٹیم کی پیشہ وارانہ حکمت عملی کے باعث ڈیلیوری میں کوئی پیچیدگی تاحال رپورٹ نہیں ہوئی ۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ریسکیو ٹیم کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے ۔ اور ارباب اختیار سے سڑکوں پر توجہ دینے اپیل کی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
73984