Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا چترال کا دورہ، لویرچترال میں دربارکا انعقاد، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح

شیئر کریں:

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا چترال کا دورہ، لویرچترال میں دربارکا انعقاد، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح

 

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے کہا  ہے کہ چترال پاکستان کا ایک خوبصورت علاقہ ہے اپنے منفرد ثقافت اور خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح شندور میلہ اور کیلاش فیسٹیول دیکھنے چترال آتے ہیں یہاں پر ٹوارزم سیکٹر کو فروغ دینے میں لوئر چترال پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے  پیر کے دن ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہویے کیا جس میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان,ڈی۔ایس پی۔ہیڈکوارٹر لوئر چترال احمد عیسی,ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک تمام سرکل ایس۔ڈی۔پی اوز اور جملہ ایس ایچ اوز، آفس سٹاف, ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، سیشل برانچ، ڈی۔ایس بی اسٹاف،سی۔ٹی۔ ڈی, ایف۔آر۔پی, ڈسٹرکٹ پولیس سمیت لیڈیز پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔

 

آر۔پی ۔او۔ نے کہا کہ چترال ایک پرامن علاقہ ہے اس کے باوجود لوئر چترال پولیس کو ناگہانی حالات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہیےایس۔ایچ۔اوز اپنے دفترات کو عوام دوست بنائیں اور تمام جوانان عزت کے ساتھ نوکری کریں، دوسروں کو بھی عزت دے، تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کے ساتھ عزت و احترام کا بھرپور خیال رکھیں. کھلے دل سے عوام کے خدمت کریں.

 

انھوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لایا جائے، منشیات فروخت کرنے اور سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں. آنے والے نسلوں کو منشیات سے پاک معاشرہ دینے میں پولیس اپنا کردار ادا کریں.

دربار کے آخر میں آر۔پی۔او کو پولیس جوانوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، انھوں نے فوری طور پر پولیس اہلکاروں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ میرے آفس کے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہے اگر کسی کو کوئی مسلئہ ہوں تو بلا جھجک میرے دفتر آسکتے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر کو ڈی۔پی۔او آفس بلچ کانفرنس روم میں لوئر چترال کے تمام تھانہ جات, چوکیات, پراجیکٹس,سیاحت, غیر ملکی افراد, کرائم اور بارڈر ایریاز کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آر۔پی۔او ملاکنڈ نے کہا کہ پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی افراد کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔علاقے میں سیاحت کے فروغ اور جرائم کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئیں جائے۔

 

ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے لوئر چترال پولیس میں ڈرائیور کانسٹیبل کے پوسٹ پر سیلیکٹ ہونے والے 21 جوانوں میں  تقرری کے لیٹرز بھی تقسیم کی۔

اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس کو جوائن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ محنت اور لگن سے کام کریں اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں۔ پروگرام کے آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی نے ڈی۔پی۔او آفس بلچ کے احاطے میں پوادا لگایا۔

 

اس سے قبل ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کا پولیس لائن لوئر چترال پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی ,ایس۔پی۔انوسٹیگیشن محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور دیگر پولیس افسران نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

 

لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔آر۔پی۔او ملاکنڈ نے پولیس لائن لوئر چترال میں یادگار شہداء پر حاضری دی, پھول چڑھائے اور شہداء کے روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔انھوں نے خدمت مرکز زرگراندہ کا دورہ کیا اور پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا باقاعدہ طور پر افتتاح کیا ۔ انچارچ خدمت مرکز زرگراندہ لوئر چترال SI امان اللہ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے بارے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ کو تفصیلی بریفنگ دی۔

 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی تکمیل اور کامیابی پر سٹی بازار چترال کے کاروباری حضرات کے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں لوئر چترال کے ہر علاقےمیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ آر۔پی۔او ملاکنڈ نے خدمت مرکز میں موجود دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ اور وہاں پرعوام کو دی جانی والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی خصوصی ہدایت کی تاکہ عوام کو آسانی ہوں۔

chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral visit police line

chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral darbar

chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral and inaugurated control room

chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral breafing chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral plantation chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral giving away appointment letter chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral giving away cert chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral women dask chitraltimes rpo malakand nasir mehmood dasti visit chitral command and control center visit


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76519