Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روماندور ریشن کے احاطے میں پشتہ تعمیر کرکے سیلاب متاثرین کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔متاثرین

شیئر کریں:

ریشن (نمائندہ چترال ٹائمز ) ریشن کے سیلاب متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال ، صوبائی حکومت، منتخب نمائندوں اورمختلف این جی اوز کے ارباب و اختیار سےداد رسی کی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ سیلا ب کی تباہ کاریوں کے بعد اب ریشن نالہ کی کٹائی سے کچی بسی بستی کو مذید خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس سے متاثریں کو بچایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو لکھے گئے ایک درخواست میں ریشن روماندور کےمتاثرین عبد المراد، میرغازی جان، پرویز الہی ، نیاز احمد ، بیوہ مراد جان، عبد الواحد ودیگر نے مطالبہ کیاہے کہ ریشن نالہ کی کٹائی کی وجہ سے انھیں مذید شدید نقصان پہنچنے کا قومی امکان ہے ۔ لہذا روماندور کے احاطے میں نالہ کی کٹائی کو روکنے کیلئے فوری طور پر پشتہ تعمیر کرکے پانی کی بہاؤ کو کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر روماندور کے ساتھ پورا ریشن کاعلاقہ متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ متاثرین نے ضلعی حکومت کے ماتحت سی ڈی ایل ڈی کے زیر انتظام تعمیر شدہ پشتے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ حفاظتی بند نہ ہوتا تو حالیہ سیلاب میں پورا ریشن ملبے تلے دبنے کا خدشہ تھا ۔ متاثرین نے تمام متعلقہ اداروں سے ہنگامی بنیادوں پر نالہ کی سیلابی پانی کی کٹائی سے علاقے کو بچانے کی پرزور اپیل کی ہے ۔

reshun selab and nala cutting romandur

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39774