Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

شیئر کریں:

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ) روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔

 

روس کیساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے: محمد خالد جمالی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے ساتھ بہترین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا۔پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات کی۔محمد خالد جمالی نے صدرِ پاکستان عارف علوی کے ساتھ ہونے والی الوداعی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان کے سفیر نے روس اور پاکستان کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد خالد جمالی نے اپنی اسناد کی کاپیاں روس کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79828