Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کے زیراہتمام خالدبن ولی شہید پی ایچ ڈی سکالرشپ ساجدالرحمن کودیاگیا

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اعلی تعلیم کیلئے کوشان غیر سرکاری تنظیم ‘‘روز‘‘ چترال کے زیر اہتمام چترال کے نامور سپوت خالد بن ولی شہید کے نام پر جاری ہونے والے خالد بن ولی پی۔ایچ ۔ ڈی سکالر شپ کےلئے چترال گولدور کے خوش قسمت نوجوان ساجد الرحمن نے رفاء یونیورسٹی اسلام آبام میں مینجمنٹ میں پی۔ایچ ۔ ڈی کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب آج روز چترال کے دفتر میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی خالد بن ولی کے چھوٹے بھائی طارق بن ولی تھے جبکہ مہمان اعزاز عمیر خلیل تھےجو خالد بن ولی کے قریبی دوست ہیں۔ اس تقریب میں روز چترال کےچئیرمین ہدایت اللہ اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران عبید الرحمن اور محمد عبیر خان بھی موجود تھے۔ مہمانان نے ساجد الرحمن کو داخلے کے کاغذات پیش کئے۔


واضح رہے کہ یہ ایک میرٹ بیسڈ سکالر شپ ہےجس میں یونیورسٹی کے داخلے کی پالیسی پر پورا اترنے کے علاوہ کورس کے دوران ایک خاص جی۔پی۔اے کو برقرار رکھنا لازمی ہوتا ہے ۔ اس سکالر شپ کا اعلان روز چترال کے چئیرمین نے خالد بن ولی کی شہادت کےسلسے میں منعقد ہونے والے تعزیتی پروگرام کے موقع پر کیا تھا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52543