Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی کوششیں رنگ لے آئیں، چترالی طلبہ اب اخوت قرضہ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ہدایت اللہ

شیئر کریں:

روز چترال کی کوششیں رنگ لے آئیں، چترالی طلبہ اب اخوت قرضہ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ہدایت اللہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ROSE چترال گزشتہ کئی سالوں سے چترال میں اعلی تعلیم کے شعبے میں با صلاحیت طلبہ کو مالی مدد اور اسکالر شپ دینے کے لئے کوشاں ہے تاکہ چترال کا کوئی طالب علم صرف اس وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے کہ وہ اعلی تعلیم کے لئے اخراجات برداشت کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔


گزشتہ دنوں ROSE نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک کے ممتاز خیراتی ادارے اخوت کو چترالی طلبہ کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لئے آمادہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ اس ادارے کی ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اخوت گزشتہ کئی سالوں سے طلبہ کو مختلف شعبوں میں مالی اعانت /بلا سود قرضے فراہم کرکے اب انکو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اب اخوت پاکستان ROSE کے ساتھ ملکر چترالی طلبہ کو میڈیکل اور انجنیئر نگ کے شعبے میں بلا سود قرضے فراہم کریگا تاکہ کوئی طالب علم میڈیکل اور انجنیئر نگ جیسے مہنگی تعلیم کے اخراجات بغیر کسی مشکل کے ادا کرنے کے قابل ہو سکے۔


اس سہولت کو حاصل کرنے کے لئے اب چترالی طلبہ ROSE چترال سے رابطہ کر سکیں گے اور ROSE چترال انکی درخواست اخوت کو ریفر کریگا ضروری جانچ پڑتال کے بعد اخوت پاکستان شرائط پورا اترنے والے طلبہ کو ROSEکی وساطت سے مالی اعانت فراہم کریگا۔
ROSEچترال اس سلسلے میں اخوت پاکستان کا مشکور ہے کہ اس نے اپنے عظیم ادارے کے دروازے چترالی طلبہ کے لئے کھول دئیے ہے تاکہ چترال جیسے دور دراز اور پسماندہ علاقے کے طلبہ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرکے اعلی تعلیم کے حصول میں حائل مالی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو۔


روز چترال کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان سٹیزن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ج اظہر حمید کے انتہائی ممنون ہیں جن کی کوششوں سے ہم اخوت جیسے ادارے میں اپنی آواز پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔
ROSEسین لشٹ چترال سے تعلق رکھنے والے چترال کے عظیم سپوت سلطان ولی شاہ منیجر عطا آباد جھیل گلگت کا بھی انتہائی مشکور ہے کہ جن کی کوششوں ہی کی وجہ سے یہ تمام کڑیاں ملتی گئی اور ہم اس کامیابی کوحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ سلطان ولی شاہ مستقبل میں بھی ROSEکے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھینگے۔ اس موقع پر ہم چترال کے تمام عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی سلطان ولی شاہ کی طرح اس عظیم کام کے لئے ROSE کا ساتھ دے تاکہ چترال میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے کوئی طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
57894