Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے چترال کے ایک اور ہونہار طالبہ عالیہ سیف کو اسکالرشپ کا چیک دیا گیا 

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے چترال کے ایک اور ہونہار طالبہ عالیہ سیف کو اسکالرشپ کا چیک دیا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی پرنسپل آفس میں بدھ کے روز منعقدہ تقریب میں اس ادارے کی ایک ہونہار طالبہ مس عالیہ سیف جو کہ بی۔ایس انگلش لٹریچر کی ففتھ سیمسٹر میں زیر تعلیم ہیں اور شروع سے شاندار جی۔پی ۔اے برقرار رکھتی آرہی ہیں اور مستقبل میں سی۔ایس ۔ایس امتحان میں حصہ لینے کے لیے پر عزم ہیں کو “روزچترال” کی طرف سے سکالرشپ کا چیک دیا گیا۔ واضح رہے کہ عالیہ کا تعلق چترال ٹاون جغور سے ہیں اور چند سال پہلے والد کے انتقال کے بعد انھیں تعلیمی اخراجات میں مشکلات کا سامنا تھاROSE-Chitral ,سے رابطہ کرنے پر بیرون ملک ایک مہربان ڈونر نے انکے سالانہ تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور فوری طور پر ایک لاکھ روپے عطیہ کیا جس میں سے پہلی قسط مبلغ پچاس ہزار روپے کا چیک آج بدست مس مسرت جبین پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج طالبہ کے حوالےکیا گیا اس موقع پر کالج کی پروفیسرز مس نویدہ روزی ،مس تسنیم حیات اور مس نازیہ حسین بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر چیئرمین روز ہدایت اللہ نے کہا ہے کہ روز اس قسم کے اسکالر شپ کے لئے مقامی مخیر خواتین و حضرات کی امداد پر انحصار کرتا ہے ۔ جس میں کسی سرکاری یا دوسرے این ۔جی اوز کا کوئی کنٹری بیوشن بالکل شامل نہیں ہے۔ دوسری طرف روز کو ملنے والی عطیات میں ادارہ کوئی کٹوتی نہیں کرتا اور یہاں تک کے منیجمنٹ کاسٹ کی مد میں بھی کوئی رقم منہا نہیں کی جاتی ہے۔ موجودہ حالات میں جبکہ شدید مہنگائی اور معاشی بحران کی وجہ سے تعلیمی اداروں نے بھی فیسوں، ہاسٹل اخراجات اور ٹرانسپورٹ اخراجات میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہےجسکی وجہ سے اعلی تعلیم عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہے۔ ان حالت کے پیش نظر تمام مخیر خواتین و حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ آگے اکر اپنی زکواۃ اور صدقات میں روز کے لئے حصہ مقرر کرے تاکہ کئی طالب علم ان کی اعانت کے نتیجے میں اعلی تعلیم کی محرومی سے بچ سکتے ہیں۔

حدیث کا مفہوم ہے کہ اللہ تعالی کی خوشنودی، رضامندی اور رحمت اللہ کے بندوں کی مدد کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہے ۔
لہذا تمام مخیر خواتین و حضرات سے امید کی جاتی ہے کہ وہ نادار با صلاحیت طلبہ کی مدد کرکے کئی طالب علموں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82661