Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے انجینئرنگ کے ایک اور طالبہ کوسکالرشپ کا چیک دیاگیا

شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے انجینئرنگ کے ایک اور طالبہ کوسکالرشپ کا چیک دیاگیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ روز(ROSE) کے آفس میں منعقدہ ایک تقریب میں بونی آوی سے تعلق رکھنے والی چترال کی ایک ہونہار طالبہ سیدہ تسلیم جہاں کو سکالر شپ کا چیک دیا گیا اس تقریب کے مہمانان خصوصی چترال کے نامور فنکار منصور علی شباب، آفتاب عالم اور آفسر علی تھے ۔


سیدہ تسلیم جہاں کی طرف سے ان کے والد نے چیک وصول کیا ۔ سید ہ تسلیم جہاں پاکستان کی ٹاپ تعلیمی اداروں میں سے ایک NUST University سے سول انجنیئر نگ میں ایم فل کررہی ہے جو کہ چترال کی تاریخ میں اس یونیورسٹی سے انجنیئر نگ میں ایم فل کرنے والی پہلی طالبہ ہے جو کہ ایک اعزاز کی بات ہےاس بات سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ چترال کے طلبہ میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے۔


اس موقع پر روز کے چیرمین ہدایت اللہ نے روز کے اعراض و مقاصد سے مہمانان کو آگاہ کیا جنہوں نے تعلیم کے میدان میں روزکی خدمات کو سراہا اور اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر مہمانان گرامی نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ روز اس طرح کے سکالر شپ دینے کے لئے چترال کے عوام خصوصا مخیر خواتین و حضرات کی عطیات پر انحصار کرتا ہے اس لئے چترال کے عوام کو چاہیئے کہ وہ آگے آئے اور اس نیک کام میں روز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی عطیات روز کو دیکر سیدہ تسلیم جہاں کی طرح کئی باصلاحیت طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد گار ثابت ہو۔ اس تقریب میں روز کے ایگزیکٹیو کمیٹی کےممبران نے بھی شرکت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57054