Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال کی طرف سے انجنیئر نگ کے طالب علم خواجہ جواد اللہ کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

روز چترال کی طرف سے انجنیئر نگ کے طالب علم خواجہ جواد اللہ کو سکالرشپ کا چیک دیا گیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) آج ROSE, Chitral کے آفس میں ایک تقریب میں روز چترال کی طرف سے چترال کے پسماندہ علاقے موری سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی آف انجنیئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مائننگ انجنیئر نگ کے ہونہار طالب علم اور کلاس ٹاپر خواجہ جواد اللہ کو باسٹھ ہزار روپے اسکالر شپ کا چیک بدست SP Investigation چترال محمد ستار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ خواجہ جواد کوہ کے ایریا سے مائننگ انجنیئر نگ میں پہلے طالب علم ہیں۔
اس خصوصی تقریب میں سجاد حسین ایس ڈی پی او چترال پولیس اور احمد الدین اے ڈی۔ای ۔او ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ چترال لوئیر نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں چرمین روز ہدایت اللہ کے علاوہ روز کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ مہمانان گرامی نے تعلیم کے شعبے میں روز کے کردار کو سراہا او ر تمام ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مہمانوں نے چترال کےتمام مخیر خواتین و حضرات سے اپیل کی کہ وہ روز کے ساتھ خصوصی تعاون کرے تاکہ چترال کا کوئی مستحق ہونہار طالب علم محض مالی مشکلات کی وجہ سے اعلی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔ چیرمین روز نے اپنے خطاب میں حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ اللہ پاک کی مدد اللہ پاک کی رضا مندی اور اللہ پاک کی خوشنودی اللہ تعالی کے بندوں کے ساتھ تعاون اور مدد کے نتیجے میں حاصل ہوتی ہیں۔ آخر میں چیرمین روز نے مہمانان گرامی کا شکر یہ ادا کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77412