Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز چترال چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دیا گیا

شیئر کریں:

روز چترال چترال کی طرف سے ایک اور ہونہار طالبہ کو اسکالرشپ کا چیک دیا گیا

چترال( نمائندہ چترال ٹائمز ) آج ROSE, Chitral کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب میں چترال کے دور افتادہ علاقے پرسان گرم چشمہ ویلی سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ پیرا میڈیک انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی سوات کی انستھیزیا کے شعبے کی ہونہار طالبہ عروج شاداں کو اسکالر شپ کی مد میں پچپن ہزار روپے کا چیک پیش کیا گیا ۔ عروج نے چترال کے کوٹے پر سخت مقابلے کے بعد اس ادارے میں داخلہ لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس تقریب کے خاص مہمان چترال کے نامور اسکالر سابق چیرمین جیوگرافی ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف پشاور پروفیسر اسرار الدین تھے جنہوں نے طالبہ کو چیک پیش کیا۔ اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور “روز چترال” جیسے ادارے کو چترال کے لیے ایک نعمت سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی میں چترالی طلبہ کے بارے میں کئی واقعات کا ذکر کیا کہ کئی طالب علم چترال سے اعلی تعلیم کے لئے پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لے لیتے تھے مگر کچھ عرصے بعد مالی تنگ دستی کی وجہ آگے تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے ۔ اگر اُس وقت “روز” جیسے ادارے موجود ہوتے تو چترال اعلی تعلیم کے میدان میں کافی آگے ہوتا اور کئی قابل طلبہ اس وقت اپنی تعلیم مکمل کرکے معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہوتے اور چترال کی تعلیمی حالت یکسر مختلف ہوتی مگر افسوس کہ کئی طالب علم مالی دشواریوں کے نتیجے میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر گمنامی میں چلے گئے۔

اس موقع پر چیرمین “روز چترال” ہدایت اللہ نے مہمان خصوصی کا شکر یہ ادا کیا کہ ان ہی کی سرپرستی میں ادارہ اس مقام تک پہنچا ہے اور امید ہے پروفیسر کا تعاون اور سرپرستی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
90262