Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رواں برس بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی

شیئر کریں:

رواں برس بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)رواں سال بجلی کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی، نومبر 2022 میں بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی 33.6 فیصد کمی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نومبر 2021 کے مقابلے میں رواں سال نومبر میں بجلی کی پیداوار میں 1.4 فیصد کمی ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2022 میں بجلی کی پیداوار کم ہو کر 11 ہزار 611 میگا واٹ رہ گئی، نومبر 2021 میں بجلی کی پیداوار 11 ہزار 780 میگا واٹ تھی۔ذرائع کے مطابق رواں سال اکتوبر کے مقابلے میں بھی نومبر میں بجلی کی پیداوار میں 21.8 فیصد کمی ہوئی۔مجموعی طور پر رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بجلی کی پیداوار میں 8.3 فیصد کمی ہوئی، رواں مالی سال کے 5 ماہ میں 16 ہزار 382 میگا واٹ جبکہ پچھلے مالی سال کے 5 ماہ میں 17 ہزار 856 میگا واٹ تھی بجلی پیدا کی گئی تھی۔نومبر 2021 کے مقابلے میں رواں سال نومبر میں بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی 33.6 فیصد کمی ہوئی، لاگت میں کمی کی وجہ کوئلے، نیو کلیئر اور سولر پلانٹس سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
69409