Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں چیکس کی تقسیم جاری، اب تک ایک لاکھ خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم ہوئے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

Posted on
شیئر کریں:

رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں چیکس کی تقسیم جاری، اب تک ایک لاکھ خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم ہوئے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 رجسٹرڈ مستحق خاندانوں میں اس خصوصی پیکج کے تحت کیش چیکس کی تقسیم جاری ہے گزشتہ روز تفصیلات بتاتے ہوئے ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں اور باقی مستحق خاندانوں کو بھی چیکس کی فراہمی جاری ہے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی عمران کے وژن کے ایجنڈے کے مطابق حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور صرف دعووں اور فوٹو سیشن پربالکل نہیں رکھتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری خوراک کی تدارک کیلئے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور کڑی نگرانی کر رہی ہے اور انکو واضح ھدایات دی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان پیکج کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کی خدمات صوبے بھر میں بینک الفلاح کے تمام برانچوں کے ذریعے مہیا کی جا رہی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86760