Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ذہین اور ضرورت مند طلبہ کیلئے رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کا اجراکردیاگیا ۔وزیراعلیٰ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت ذہین اور ضرورت مند طلبہ کو تعلیمی اخراجات میں مدد فراہم کرنے کے لیے رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کا اجرا کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بذریعہ ویڈیو لنک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں 878 طلبہ کو سکالرشپس فراہم کی جائیں گی جن کی کل مالیت 34 کروڑ روپے ہے جبکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں 23 کروڑ روپے مالیت کی کل 4600 سکالرشپس فراہم کی جائیں گی جن میں سے پچاس فیصد میرٹ کی بنیاد پر اور پچاس فیصد ضرورت مند طلبہ کو دی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ نے مذکورہ سکالرشپ پروگرام کو موجودہ حکومت کا ایک تعلیم دوست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کااجراءموجودہ حکومت کا اسلامی فلاحی ریاست کے وژن کی جانب ایک اور اہم عملی قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحمت العالمین اسکالرشپ پروگرام میں خیبر پختونخوا حکومت بھرپور حصہ ڈال رہی ہے ، صوبائی حکومت اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا جو وژن ہے اسے عملی جامہ پہنانے میں ہر ممکن اقدامات اُٹھائے گی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں معیاری تعلیم کا فروغ شروع دن سے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل رہا ہے ، نہ صرف ذہین اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل طلباءو طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع دیئے جارہے ہیں بلکہ ضرورت مند طلباءو طالبات کی مالی معاونت بھی جاری ہے ۔ خیبرپختونخوا حکومت طلبہ کو تعلیمی اخراجات کی مد میںمدد فراہم کرنے کیلئے پہلے سے اسکالرشپس فراہم کر رہی ہے تاکہ سب کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ تعلیم کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار اداکرتی ہے ، ا س کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی، معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے علاوہ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم داﺅد خان اور سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم یحییٰ اخونزادہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔
<><><><><>

لوگوں کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں سستے بازاروں کا قیام، موبائل شاپس پروگرام کا اجراءاور یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے لوگوں کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں۔وزیراعلیٰ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے رمضان المبارک کے مہینے میں صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو موجودہ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، لوگوں کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے صوبہ بھر میں سستے بازاروں کا قیام، موبائل شاپس پروگرام کا اجراءاور یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے لوگوں کو رمضان ریلیف پیکج کی فراہمی حکومتی اقدامات کا حصہ ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران اور خصوصاً سحری و افطار کے اوقات میں صوبے کے عوام کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی پر بھی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں پیسکو اور سوئی گیس کے حکام کو ضروری ہدایایت جاری کی گئیں ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے پیسکو اور سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی احکامات کی روشنی میں سحری اور افطار کے اوقات میں صارفین کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں، سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کسی صورت قبول نہیں ۔
وہ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور پشاور سے ممبر صوبائی اسمبلی فضل الٰہی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس سحری و افطاری کے اوقات میں گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیا ل کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور وہ کسی بھی وقت رمضان میں سستے بازاروں کا اچانک دورہ کرکے وہاں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیں گے ۔ اُنہوںنے محتسب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے ، روزمرہ اشیاءکی قیمتوں کوکنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریب روابط رکھیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47441