Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دہشت گرد تنظیم کو فنڈنگ کا الزام، ایچ سی آئی نامی این جی او کےچترالی ریجنل ڈائریکٹر گرفتار

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) ایچ سی آئی نامی این جی او بیرون ممالک سے این جی او کے نام پر بھاری رقوم حاصل کرکے خفیہ طریقوں سے مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم القاعدہ کو فنڈ فراہم کرکے دہشت گردی کی کاروائیوں کو پروان چڑھاتے تھے. یہ باتیں محکمہ انسداد دہشت گردی پشاورکی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں‌کہی گئی ہیں . پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے ایف آئی اے سے موصولہ انکوائری کا ملاحظہ کرکے باقاعدہ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت مقدمہ درج کرکے ایچ سی آئی نامی این جی او کے ریجنل ڈائریکٹر علی نواز ولد امیر نواز ساکنہ چترال حال حیات آباد کو خیبرروڈ آرمی سٹیڈیم سے گرفتارکرلیا ہے . گرفتارملزم سے تفتیش جاری ہے . اوراہم انکشافات کی توقع ہے . پریس ریلیز کے مطابق تین اورملزمان بھی اس کیس میں‌ملوث ہیں‌. جنکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیگی. جن میں‌ محمد فاروق اعوان، شاہ روم ، محمد نعیم وغیرہ شامل ہیں.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
23702