Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دھڑکنوں کی زبان ۔ ایک نوعمر پی ایچ ڈی ۔ محمد جاوید حیات

شیئر کریں:

دھڑکنوں کی زبان ۔ ایک نوعمر پی ایچ ڈی ۔ محمد جاوید حیات

۔پی ایچ ڈی سکالر بڑا پروفاٸل رکھتا ہے اس کے لیے اردو میں کبھی “حکیم ” لفظ استعمال ہوتاتھا کہ جس کامطلب لوگ علمی ڈاکٹر لیا کرتے تھے اسی کے لیے ” علامہ ” کا لفظ بھی آتا تھا جس کا مطلب ہوتا کہ یہ بندہ ہر علمی مسلہ حل کر سکتا ہے وہ علم کا خاموش سمندر ہوتا تھا زمانہ بدلہ تو لفظ بھی اپنا معیار کھو بیٹھا ۔۔تحقیق کی جگہ کاپی پیسٹ نے اس کو کسی کا نہ چھوڑا ۔أج میں جس نوجوان پی ایچ ڈی کا ذکر کرنے لگا ہوں وہ اس معیار پر پورا اترتا ہے ۔۔وہ نیچرل سانٸس کا طالب علم ہے باٹنی پڑھی ہے مگر تین کتابوں کا پہلے ہی مصنف ہے اردو ان کی مادری زبان نہیں مگر انھوں نے اس میں شاعری کر کے “ورید”کے نام سے مجموعہ شاٸع کرایا ۔۔

 

اردو افسانوں کا مجموعہ “برف کے گالے ” منظر عام پہ أیا ۔۔انگریزی زبان میں معاشرتی ناول جس کے اندر چترال کی تہذیب رچی بسی ہوٸی ہے اور خودکشی جیسے قبیح عمل کی مذمت ہے A reverie, seven days, seven nights کے نام سے زیر طبع ہے انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے ریکارڈ تین سال میں اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی ۔اس پی ایچ ڈی پر لکھنے کو دل چاہا کہ وہ آگے بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہے یہ نہ تھکنے والا پی ایچ ڈی سکالر عزیز الرحمن عزیز ہیں جو چترال اپر کے خوبصورت گاٶں واشچ میں ایک علمی خونوادے میں أنکھ کھولی باٸکے قبیلے سے تعلق رکھنے والے آپ کے ابو( ر) صوبیدار عزیز بیگ صاحب چترال سکاٶٹ میں ایجوکشن سے وابستہ رہے اور ریٹاٸرڈ ہوکے بڑے نامی گرامی پبلک سکوں کے پرنسپل رہے اب بھی ان کے گھر میں بچوں کا تانتا بنا رہتا ہے اور علم کی روشنی اٹو سیزن ٹیچر کے طور پر پھیلا رہا ہے ۔۔

 

عزیز الرحمن عزیز کی سکولنگ عارف پبلک سکول میں ہوٸی ڈگری کالج چترال سے ایف ایس سی کیا پشاور یونیورسٹی سے بی ایس ،ایم فل اور پھر پی ایچ ڈی کیا جون 2024 کو آپ کا ڈیفس سیشن ہوا ۔عزیز الرحمن عزیز دس سالوں سے کیڈٹ کالج چواسیدن شاہ کالج چکوال میں بطور لکچرر کام کر رہے ہیں اور کالج میں ایک محنتی اور ماڈل استاذ کے طور پر مانے جاتے ہیں ۔ان کی شخصیت میں خاکساری ، ملنساری اور تواضع بھری پڑی ہے ۔ان سے مل کر رشک ہوتا ہے درمیانے قد کا خوبرو نوجوان پہلی نظر میں عام سا بندہ نظر آۓ گا ۔جب بات کرنے لگو تو منہ سے پھول جھڑیں گے اور حقیقت میں پی ایچ ڈی لگے گا ۔حقیقی علم کی دولت میں جتنا اضافہ ہوتا جاۓ گا اتنی عاجزی شخصیت کا حصہ بنتی جاۓ گی اور بندے کی شخصیت کرشماتی ہوتی جاۓ گی ۔وہ شہد کی طرح شرین اور ریشم کی طرح نرم ہوتا جاۓ گا۔آج کل غرور فیشن بن گیا ہے اور غرور کا انجام رسواٸی کے سوا کچھ نہیں ۔

 

ڈاکٹر عزیز الرحمن عزیز انسانی صفات سے مالامال ہیں ان کی ذات کرشماتی ہے اس میں غرور کا شاٸبہ تک نہیں ان کے چہرے پر شرافت کی روشنی پھیلی رہتی ہے ۔وہ ایک محقق ہیں۔۔ رسرچر۔۔۔ جس کی زندگی جستجو کا مرقع ہے ۔ان کے پاس سٹیمینا ہے تھکن سے دور ذوق و شوق سے بھر پور پریکٹیکل بندے ہیں ۔ڈاکٹر عزیز کے بہن بھاٸی سب اعلی تعلیم یافتہ اور باپ کی اچھی تربیت نے ان کو مذید نکھارا ہے ۔ڈاکٹر عزیز کم گو ،خوشگو اور علمیت سے بھری پوری شخصیت ہیں ۔ان کی سوچیں بلند اور عزم جوان ہے وہ جوانوں کے لیے مثال ہیں ۔

 

ماں باپ اور بزرگوں کا بے حد قدردان اور اپنے بچوں سے بے حد پیار کرنے والے اچھے باپ ہیں ۔انہوں نےجستجو اور جد و جہد کی مثال قاٸم کی ہے ذوق شوق کی اس چٹان نے صرف ایک منزل سر کر لی ہے ان کی پرواز بہت بلند ہے اور أسمان سامنے اور بھی ہیں ڈاکٹر عزیز الرحمن نے یہ ثابت کیا ہے کہ مشکل جغرافیہ کامیابی کے راستے میں کوٸی روکاوٹ نہیں ۔انہوں نے علاقے کی پسماندگی کو اپی محنت کے راستے میں روکاوٹ بننے نہ دیا پسماندگی ذہن اور سوچوں کی نہیں ہونی چاہیے ۔ڈاکٹر عزیز اس سے پاک ہیں ۔۔وہ قوم اور علاقے کا سرمایہ ہیں ۔۔اقبال نے ایسے جوانوں سے محبت کا دعوی کیا تھا جو ستاروں پہ کمند ڈالتے ہیں ڈاکٹر عزیز ان جوانوں میں سے ہیں ۔۔۔اللہ ان کی حفاظت فرماٸے.

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامین
90094