Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دومادومی بجلی گھرکے حوالے اپرچترال انتظامیہ اورپیڈو کی یقین دہانی،احتجاجی جلسہ موخرکردیاگیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) دومادومی بجلی گھر کے حوالے سے عمائدین بونی کی ایک ہنگامی میٹنگ آج بونی میں منعقد ہوئی۔ چونکہ کل اے۔ڈی۔سی نے میٹنگ بلا کر عمائدین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مذکورہ مسئلہ حل کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج اے۔ڈی۔سی نے أر۔ای پیڈو اور ایس۔أر۔ایس۔پی کے ذمہ داراں کے ساتھ میٹنگ کیا اور منگل تک ٹرانسمشن لائنوں کا مسئلہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔

ذرائع کے مطابق منگل تک یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر عمائدین بونی نے اپنے ہنگامی میٹنگ میں انتظامیہ اور آر۔ای پیڈو کا شکریہ ادا کیا اور جلسہ چند دنوں کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگر مقررہ وقت تک مسئلہ حل نہ کیا گیا تو حسب فیصلہ زبردست احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

booni domadomi bijli meeting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44334