Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کاباقاعدہ آغاز، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹکر افتتاح کیا

Posted on
شیئر کریں:

دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کاباقاعدہ آغاز، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹکر افتتاح کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) دوشنبے تاجکستان سے اسلام آباد سومن ائیر فلائیٹ کاباقاعدہ آغاز ہو گیا۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں شاہین ائیر پورٹ سروسز کیجانب سے دو شنبے سے اسلام آباد فلائیٹ کی افتتاحی تقریب منعقدکی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افتتاحی تقریب میں سومن ائیر فلائیٹ کا افتتاحی کیک کاٹا۔دوشنبے سے اسلام آباد آغاز ہونے والی سومن ائیر فلائیٹ کی افتتاحی پرواز سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی دوشنبے روانہ ہو گئے۔افتتاحی تقریب میں تاجکستان کے سفیر شریفزادہ یوسف تاجیر، جنرل منیجر شاہین ائیرپورٹ سروسز شاہد ندیم،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب گیلانی و دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شاہین ائیرپورٹ سروسز کی سومن ائیر فلائیٹ کے آغاز پر منیجمنٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سومن ائیر فلائیٹ پاکستان اور تاجکستان کے مابین فضائی سفر میں ایک بہترین اضافہ ہے،آرام دہ فضائی سفری سہولیات سے دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان سفارتی، اقتصادی، ثقافتی تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فضائی سفری سہولیات میں اضافہ خوش آئندثابت ہو گا۔

chitraltimes governor kp faisal kundi with officials on somon air flights inaugral cermony isb cake cutting ceremony

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
90353