Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنین میں گیس سیلنڈر کی دکان پر آتشزدگی، ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گئی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ریسکیو 1122کے جوانوں نے اپنی جانوں سے کھیلتے ہوئے چترال شہر کے نواح میں واقع بونی روڈ میں گیس سیلنڈر کی دکان میں لگی آگ پر قابو پاکر تباہی وبربادی اور بڑے پیمانے پر جانی ضیاع کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گھریلواستعمال کے سیلنڈرو ں کے دکان میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم پانچ منٹ بعد موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ طریقے سے آگ کو بجھانے کا کام شروع کردیا جبکہ اس دوران کئی بھرے ہوئے سیلنڈر مزید حرارت ملنے پر پھٹ جانے کے قریب تھے کہ انہیں باہر منتقل کردئیے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر ایک سیلنڈر بھی پھٹ جاتے تو دوسرے سیلنڈروں کے پھٹ جانے اور آگ کے پھیل جانے کے نتیجے میں اس گنجان آباد علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل جاتی۔جائے آتشزدگی کے قریب ڈسڑکٹ جیل، سرکاری دفاتر، دکانات اور گھر واقع ہیں۔ آتشزدگی کی وجہ گیس سیلنڈر میں لیکیج بتائی جاتی ہے جبکہ آگ بجھانے کے اپریشن میں تین فائربریگیڈ گاڑیاں اور سات تربیت یافتہ فائرفائٹروں نے حصہ لیا اور اس عمل میں 9000لٹر پانی استعمال ہوا۔ بروقت اور کامیاب اپریشن پر مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ظفر الدین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

دریں اثنا علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ گیس سیلنڈر کی دکانوں کو رہائشی آبادی سے دور منتقل کیا جائے تاکہ اسطرح کے حادثات کے وقت نقصانات کم سے کم ہو۔ انھوں نے کہا کہ آج کے آتشزدگی کے موقع پر اگر ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ کرآگ پر قابونہ پاتی تو گیس سیلنڈر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصانات کا اندیشہ تھا لہذا انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینی چائیے۔

chitral danin cought fire rescue1122 responce2
chitral danin cought fire rescue1122 responce3
chitral danin cought fire rescue1122 responce4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44161