Chitral Times

Jul 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دنیا کے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر،چیئرمین پی ٹی آئی، نواز شریف،مولانا طارق جمیل ودیگر بھی شامل 

Posted on
شیئر کریں:

دنیا کے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر،چیئرمین پی ٹی آئی، نواز شریف،مولانا طارق جمیل ودیگر بھی شامل

لاہور( چترال ٹایمزرپورٹ )دنیا کے 500بااثرمسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی، جنرل عاصم منیر، نواز شریف، پی ٹی آئی چیئرمین،مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور الیاس قادری سمیت کئی پاکستانی شامل ہیں۔رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹیڈیز سینٹر نے دنیا کے 500بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست میں خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیا۔ آرٹس اینڈ کلچر، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت تیرہ مختلف کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 500 با اثر مسلمانوں کے نام ہیں۔پاکستان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر،چیئرمین پی ٹی آئی، نواز شریف، شہباز شریف،  پاکستانی اسلامی سکالر مفتی تقی عثمانی، مولانا طارق جمیل، امیر تبلیغی جماعت پاکستان مولانا نذر الرحمن اور سمیع یوسف بھی 500بااثر مسلمان شخصیات میں شامل ہیں۔بااثر مسلمانوں میں پروفیسر نقیب العطاس، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ترک صدر رجب طیب اردوان، مصری صدر الفتح السیسی، حماس کے سینئر رہنماء اسماعیل ہانیہ بھی شامل ہیں جبکہ مصری فٹ باؤلر محمد صالح بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

 

پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستانی سفیر کی جانب سے پیش کئے گئے مسودہ قرارداد کی منظوری دے دی

جنیوا(سی ایم لنکس) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے ایک قراردادکے مسودے کی منظوری دی جس میں ترقی کے حق کو بطور انسانی حق قرار دیا گیا ہے اورترقی میں انسانی ترقی کے مرکزی کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد پاکستان کے سفیر ضمیر اکرم نے پیش کی۔ضمیر اکرم جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کیرائٹ ٹو ڈویلپمنٹ سے متعلق ورکنگ گروپ کے چیئر مین ہیں۔ 47 رکنی کونسل میں مسودے کی حمایت میں 29 اور مخالفت میں 13 ووٹ پڑے جبکہ 5 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ایک ماہر نے کہا کہ تقریباً 40 سال کی بین الحکومتی بات چیت کے بعد ترقی کے حق کو فروغ دینے کی طرف یہ اہم کامیابی ایک اہم سنگ میل ہے۔ترقی کرنے کا حق ایسا انسانی حق ہے جو ترقی پذیر ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے عالمگیر اعلامیہ کے تحت گزشتہ چار عشروں سے اپنے شہریوں کو فراہم کر رہے ہیں اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ترقی کرنے کاحق دیگر انسانی حقوق کا حصہ ہے، اس حق کو ان دیگر انسانی حقوق سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا، یہ ان سے منسلک ہے اور اس حق اور دیگر انسانی حقوق کا ایک دوسرے پر انحصار ہے۔ہیومن رائٹس کونسل نے2018 میں ورکنگ گروپ کے سربراہ پاکستانی سفیرضمیر اکرم کو ترقی کے حق سے متعلق قانونی طور پر پابند کرنے والے معاہدے کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیا تھا جو کونسل کے مئی 2023 کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا اور کونسل نے اسے منظور کر لیا تھا۔اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے مندوبین قرار داد کے مسودے کی منظوری کو پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80272