Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش کی رہائشی ایک بیوہ خاتون کی مدد کیلئے اپیل

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے دروش کے نواح میں واقع ایک بیوہ زرین جمال کی مدد کو پہنچ گئی جس کا گھر 2016ء کے زلزلے میں جزوی طور پر منہدم ہوا تھا لیکن نہ تو حکومت کی طرف سے ان کو گھر کی تعمیر نو کے لئے مدد ملی اور نہ تو انہیں کسی این جی او یامخیر حضرات کی طرف سے توجہ مل گئی جس کے نتیجے میں وہ اب تک اپنی بیوہ بیٹی اور دو پوتیوں کے ساتھ کھنڈر نما مکان میں رہنے پر مجبور ہیں۔خدیجہ بی بی نے ان کی عملی مدد شروع کرتے ہوئے گھر کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کا تخمینہ لگالیا ہے جس کے بعد کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ دریں اثناء خدیجہ بی بی نے تمام مخیر حضرات سے اس سلسلے میں مالی مدد مہیاکرنے کے لئے اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مالی تعاون کرنے والوں کے لئے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فون نمبر 0344-9709536، قومی شناختی کارڈ نمبر 15201-7042892-7اور ایم سی بی بنک کے اکاونٹ نمبر 0580058011000344کوڈ نمبر 1100کے ذریعے ان کے ساتھ مدد کرسکتے ہیں۔

drosh bawa khatoon appeal 3
drosh bawa khatoon appeal 2 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34597