Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش؛ دو سگی بہنیں دریائے چترال میں ڈوب گئیں، ایک کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔ریسکیو۱۱۲۲

شیئر کریں:

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دروش شمس آباد لوئرچترال سے تعلق رکھنے والی دو بہنیں عاصمہ اور سیمہ دختران جاوید دریائے چترال میں ڈوب گئیں، ایک کی لاش نکال لی گئی جبکہ دوسری کی تلاش جاری ہے ۔ مقامی پولیس کے مطابق چھوٹی بہن عاصمہ خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دریائے چترال میں چھلانگ لگانے پر بڑی بہن ان کو بچا نے کی کوشش میں خود بھی دریا میں ڈوب گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عاصمہ کی شادی تین ماہ قبل کیسو گاوں میں معین خان سے ہوئی تھی جوکاروبار کی عرض سے تمرگرہ میں مقیم ہےجبکہ انکی بیوی عاصمہ میکے میں تھی۔


عاصمہ کی والدہ نے تھانہ دروش میں درخواست میں دعویدار ی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عاصمہ کی خودکشی کی وجہ انکے شوہر ہیں جس کے ساتھ موبائل فون پر لمبی بات کی اور فون بند کرتے ہی دریا ئے چترال کی طرف نکل گئی ۔ جس کو بچانے کیلئے بڑی بیٹی بھی نکل گئی مگر بدقسمتی سے وہ اپنی بہن کو بچانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے ۔ا ور چھوٹی بہن دریا میں چھلانگ لگانے پر بڑی بہن ان کوبچانے کی کوشش میں خود بھی ڈوب گئی ہے۔ پولیس نے دفعہ 322کے تحت ایف آئی آر درج کرلیا ہے.ایک ساتھ دو بہنوں کی دریا میں ڈوب جانے پر علاقے میں کہرام مچ گیا ہےاورہر ایک انکھ اشکبار ہے۔


اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دریائے چترال میں سرچ آپریشن کے دوران جنجریت کے مقام پر دریائے چترال سے خودکشی کرنے والی 17 سالہ بچی عاصمہ کی لاش کو نکال کر THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا،جبکہ بڑی بہن(19سال) کی تلاش جاری ہے ۔ اخری اطلاع تک ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سرچ آپریشن شام تک جاری رکھی ہوئی تھی.

chitraltimes drosh suicide two sisters3
chitraltimes drosh suicide two sisters
chitraltimes drosh suicide two sisters chitral lower1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51342