Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش،صدرمملکت اورعلماء ومشائخ کانفرنس میں منظورشدہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد حوالے سے اجلاس

شیئر کریں:

دروش(جہانزیب سے)اسسٹنٹ کمشنردروش کے دفترمیں آج امتظامیہ اور علماء کرام کاایک اہم اجلاس کروناوائرئس کے حوالے سے صدر مملکت اور علماء ومشائخ کانفرنس میں منظورشدہ بیس نکاتی تدابیرپرعملدرآمدیقینی بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔اجلاس مین اسسٹنٹ کمشنردروش عبدالحق،کرنل مدثر،ایس ڈی پی او جمال خا ن،ایس ایچ او والی خان،ٹی ایم او آفس کے انجنئیرتنویرالحق،پیش امام بلال مسجد مولانا مشرف خان،قاری جمال عبدالناصر،مولانا احتشام الحق،مولاناسرداروغیرہ نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ مسجدوں میں بچھائے گئے قالین اور کارپٹ ہٹاکر صفوں کے درمیان چھ فٹ اور نمازی سے نمازی کے درمیاں تین فٹ کافاصلہ رکھاجائے،مسجدوں میں کلورین کا باقاعدگی کے ساتھ وائرئس کُش سپرے کرایاجائے۔نیزہرمسجد کی سطح پرپانچ تگڑے بندوں پرمشتمل کمیٹی بنایاجائے جو لوگوں کو ان حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدپرتیارکرسکیں۔کرنل مدثرنے کہا کہ اسلام ہمیں ڈسپلن کادرس دیتاہے پانچ وقتہ نماز،پانچ وقت کی وضو،نماز کیلئے صف بندی یہ سب ڈسپلن ہی ہیں جن سے دوسرے مذاہب محروم ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
34676