Chitral Times

Jun 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔

 

دریں اثنا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے رو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے، اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا گزشتہ ایک دہائی سے بدانتظامی کی وجہ سے تمام صوبوں سے پیچھے رہ گیاہے، صوبہ کے عوام کی فلاح و بہبود اور مجموعی صوبائی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیوں میں یوتھ گیمز شروع کرنے کے لیے ہمیں تعاون کی ضرورت ہے،خیبر پختونخوا کرکٹ لیگ کو جلد از جلد آغاز کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں جو گزشتہ 15 سال سے نہیں ہو رہی ہے اس ضمن میں وفاقی حکومت کا تعاون درکار ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے گورنر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو مکمل تعاون فراہم کرے گی،تمام معاملات بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل ہوسکتے ہیں،احتجاج ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن اس کی آڑ میں کسی سیاسی ایجنڈے کو حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ملک کو انارکی اور افراتفری کے سپرد کرنیکے مترادف ہے،جو لوگ ریاست کے خلاف کھڑے ہو نے کی کوشش کر رہیں ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی اور سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ ارشاد کیانی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

chitraltimes governor kp faisal kundi meeting with rana sanaullah

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
90165