Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈو ل کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈو ل کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے صوبے کے مختلف محکمو ں میں ڈیٹا بیس منیجر/ ایڈمنسٹریٹر، نیٹ ورک منیجر/ ایڈمنسٹریٹر، پل اینڈ پیپر آفیسرز، اسسٹنٹ اکنامک بوٹانسٹ، اسسٹنٹ سلوی کلچر، اسسٹنٹ پروفیسر،پولیٹیکل سائنس /پشتو/ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن/ اردو، مرد و خواتین لیکچرزر/ سبجیکٹ سپیشلسٹ، انوائرمنٹل سائنسز، سٹیٹسٹکس، پشتو، اردو، اسسٹنٹ انجینئرز/ ایس ڈی اوز کی آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جو کہ 25 مئی تا 09 جون 2022 تک منعقد کیا جائیگا۔ امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ کسی امید وار کو انفرادی طور پر رول نمبر سلپ علیحدہ جاری نہیں کیا جائیگا، اگر کوئی امید وار ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے اپنے ٹیسٹ کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکیں تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے ٹیلیفون نمبرز 091-9214131, 9212897, 9213750, 9213563 ایکسٹینشن نمبر (102/203/105) پر دفتری اوقات کار کے دوران رابطہ کر سکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61529