Chitral Times

Jun 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں 214 کلومیٹر طویل نو مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل،سرکاری حکام

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں 214 کلومیٹر طویل نو مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تقریبا مکمل ہے،سرکاری حکام

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)پروونشل روڈز امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت مجموعی طور پر 214 کلومیٹر طویل نو مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تقریبا مکمل ہے جن میں شاہ عالم تا سردریاب روڈ، عمرزئی تا ہری چند روڈ، رسالپور تا جہانگیرہ روڈ، خیر آباد تا نظام پور روڈ، ادینہ تا یار حسین روڈ، سنگ مرمر ایسٹرن اینڈ ویسٹرن بائی پاس روڈز، مقصودہ تا کوہالہ روڈ اور ہری پور حطار ٹیکسلا روڈ شامل ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق اب تک ان منصوبوں پر 14.4 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ 34.70 کلومیٹر طویل کالام۔ مٹلتان۔مہوڈنڈ روڈ کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا گیا ہے جس پر پیشرفت جاری ہے۔ 42.5 کلومیٹر طویل مردان صوابی روڈ کی ڈوئیلائیزیشن کے منصوبے پر عملی پیشرفت 65 فیصد ہے۔ یہ منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائیگا،

اب تک اس منصوبے پر 4.4 ار ب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا رورل روڈز ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کے تحت 1337 کلومیٹر طویل ڈسٹرکٹ روڈز کی بحالی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مختلف اضلاع میں 62 پلوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔منصوبے کی پری فیزیبلیٹی پر کام شروع ہے،خیبرپختونخوا اینٹگریٹڈ ٹووارزم ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ہزارہ ڈویڑن میں سیاحتی مقامات تک چھ رسائی روڈز جبکہ ملاکنڈ ڈویڑن میں سیاحتی مقامات تک رسائی کے لئے 11 مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر پیشرفت جاری ہے۔اسی طرح شیخ بدین سیاحتی مقام تک رسائی کے لئے سڑک کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں 24 کلومیٹر طویل ٹھنڈیانی روڈ اور 22 کلومیٹر منکیال روڈ کی فنانشل اوپننگ بھی رواں ماہ کے آخر تک ہو جائے گی، کمراٹ کیبل کار منصوبے کی پر ی فزیبلیٹی بھی شروع ہے جو رواں سال ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60372