Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں پانی صاف کرنے والی گولیوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ترجمان محکمہ صحت خیبر پختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں پانی صاف کرنے والی گولیوں کی کوئی قلت نہیں ہے۔ ترجمان محکمہ صحت خیبر پختونخوا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پانی صاف کرنے والی گولیوں کی مصنوعی قلت بارے میں محکمہ صحت کا موقف دیتے ہوئے ترجمان محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پانی صاف کرنے والی گولیوں کی صوبے میں کوئی قلت نہیں۔ ایکوا ٹیبس اور اسی فارمولے کے مطابق دیگر پانی صاف کرنے والی گولیوں کی وافر مقدار مارکیٹ میں موجود ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ منافع خوری کیلئے مصنوعی بُحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرگز انسپکٹرز کی کڑی مانیٹرنگ سے ایسا ممکن نہیں ہوا۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پانی صاف کرنے والی گولیوں کی کھپت میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔ ان گولیوں سے گندے پانی کو پیوریفیکیشن کے ذریعے پینے کے قابل بنایا جاتا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈرگ انسپکٹرز کڑی نگرانی کررہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
65573