Chitral Times

Jun 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری کل 7 مئی سے باقاعدہ شروع ہوگی،چترال سمیت صوبے میں 22 گوداموں میں خریداری مراکز بنائے گئے ہیں۔ ظاہر شاہ طورو

شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری کل 7 مئی سے باقاعدہ شروع ہوگی،چترال سمیت صوبے میں 22 گوداموں میں خریداری مراکز بنائے گئے ہیں۔ ظاہر شاہ طورو

شکایات کیلئے مانیٹرنگ کنٹرول روم کا قیام اور24 گھنٹے میں کاشتکاروں کو ادائیگی جیسے اقدامات کئے ہیں، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیرِ خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت نے مقامی کاشتکاروں سے تقریباً 29 ارب روپے کی مالیت سے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا فیصلہ کیا ہے جسکی خریداری کل 7 مئی سے باقاعدہ شروع کی جائے گی صوبائی وزیر نے کہا محکمہ خوراک نے شفافیت اور کسی بھی قسم خرد برد روکنے کے گندم خریداری کے عمل میں شفافیت لانے کے لئے گندم کی معیارکو جانچنے کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیوں کی تشکیل، خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی،خریداری ایپ کا استعمال، پہلے آئیں پہلے پائیں کے بنیادی اصول، شکایات کیلئے مانیٹرنگ کنٹرول روم کا قیام ،24 گھنٹے میں کاشتکاروں کو ادائیگی جیسے اقدامات کئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وژن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق گندم خریداری مہم کے دوران شفافیت ہرصورت یقینی بنائیں گے

 

صوبائی حکومت نے گندم خریداری کا فیصلہ مقامی کاشتکاروں اور شہریوں کے بہتر مفاد میں کیا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز پشاور سے جاری ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر نے شفافیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک نے گندم خریداری کے لئے گندم ٹرانسپورٹیشن مرحلے کو ختم کرکے صوبے میں 22 گوداموں پشاور،ڈی آئی خان ،بنوں،ملاکنڈ درگئی،دیر لوئر ، ہنگو ،لکی مروت،مردان،ہری پور،مانسہرہ،کرک،بٹگرام،کوہاٹ،ایبٹ اباد،نوشہرہ،چارسدہ،چترال اپر، چترال لوئر، اضاخیل، بونیر ،صوابی اور سوات خریداری مراکز بنائے ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جو گندم خریداری عمل کڑی نگرانی میں معاون ہوگا صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کی معیاراور مقدار کو جانچنے کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہے جو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول، ضلعی انتظامیہ ،ریوینیوں ڈیپارٹمنٹ ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندہ ارکان اور محکمہ نیب اور اینٹی کرپشن کے اھلکار بحیثیت آبزرور پر مشتمل ہوگی،

 

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا کہنا تھا کہ کسی بھی شکایت کیلئے ٹیلی فون نمبر 091-9225379 پر شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے اسکے علاؤہ خریداری ایپ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس سے موقع ہی پر پر تمام ریکارڈ کا اندراج آن لائن کیا جاسکے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ مقامی کاشتکاروں سے پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر معیاری گندم خریداری جائیگی، صوبائی وزیر نے مزید واضح کیا کہ 24 گھنٹے کے اندر بینک آف خیبر کے ذریعے کاشتکاروں کو ادائیگی کی جائے گی ظاہر شاہ طورو نے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان خریداری مرکز کا 8 مئی کوباقاعدہ افتتاح کریں گے واضح رہے محکمہ خوراک نے تمام ایس او پیز کے حوالے تمام متعلقہ حکام کو باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88402