Chitral Times

Jul 2, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں سیاسی اجتماعات کیلیے ضابطہ اخلاق جاری, میٹنگز،کارنر میٹنگز  کیلئے سیاسی جماعتیں، ضلعی انتظامیہ کو این او سی کیلئے درخواست جمع کرائیگی

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں سیاسی اجتماعات کیلیے ضابطہ اخلاق جاری, میٹنگز،کارنر میٹنگز  کیلئے سیاسی جماعتیں، ضلعی انتظامیہ کو این او سی کیلئے درخواست جمع کرائیگی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبرپختونخوا نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں سیاسی اجتماعات کے لئے ضابطہ اخلاق وضع کر دیا ہے، جس میں اجتماعات کے دوران، حفاظتی رہنما اصولوں اورایس او پیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے, اس سلسلے میں جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ضلعی انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرائیگی جبکہ،میٹنگز،کارنر میٹنگز، کیلئے سیاسی جماعتیں، ضلعی انتظامیہ کو این او سی کیلئے درخواست جمع کرائیگی,جس میں عوامی اجتماعات، جلسوں کی اجازت کیلئے منتخب مقام،وقت،قیادت کی فہرست اور سامعین کی تعداد بتانا ضروری ہے،اسی طرح مقامی قیادت ایک حلف نامہ بھی جمع کرائیگی کہ کسی بھی سڑک یا گلی کو بلاک نہیں کیا جائے گا، عوام کو بغیر تکلیف اور ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ پیدا کئے بغیر سیاسی سرگرمیاں کی جائیں گی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے جلسہ ایک ہی تاریخ، وقت یا متصل جگہ پر منعقد نہیں کیا جائے گا جبکہ جلسوں کی اجازت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی منظوری سے مشروط ہو گی،مجوزہ جلسے کی جگہ پر پابندی والا حکم نافذ ہوگا,وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق کارنر میٹنگز اور جلسے کے انعقاد کے لیے تمام این او سی ڈپٹی کمشنر کے ذریعے جاری کیے جائیں گے،

 

ضلعی انتظامیہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سیاسی اجتماعات کے لیے 2،3 موزوں مقامات کی نشاندہی کرے گی،کارنر میٹنگز بند احاطے میں منعقد کی جائیں گی،اور سرکاری،نیم سرکاری، خود مختار اداروں کی عمارتوں،کھیل کے میدانوں، سڑکوں میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح تمام سیاسی جماعتیں دن کی روشنی میں اپنے سیاسی اجتماعات کا اہتمام کریں گی۔، سیاسی اجتماع مقررہ وقت سے تجاوز نہیں کرے گا،لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت بڑے سیاسی اجتماعات میں ہوگی،عوامی مقام،عبادت گاہوں،اسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے قریب لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہیں کیا جائیگا، جاری ایس و پیز کے مطابق ہتک آمیز،تضحیک آمیز زبان کسی بھی شخص یا جماعت کی طرف سے نفرت انگیز تقاریر نہیں کی جائیں گی،کوئی بھی شخص کسی شخص یا املاک کونقصان نہیں پہنچائے گا،سیاسی رہنماجلسوں میں تقاریر کے دوران ایک دوسرے پر ذاتی حملے کرنے سے گریز کرینگے جبکہ کسی سیاسی جماعت کی طرف سے کوئی پوسٹر، بینرز بورڈز،جھنڈے سرکاری عمارتوں پر چسپاں نہیں کیے جائیں گے، کسی فرد کی نجی جائیداد کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی، کسی پارٹی کے چسپاں پوسٹرز،بینرز، بورڈز کو نہیں ہٹایا جائے گاجبکہ پارٹی پوسٹرز، بینرز،بورڈز کا سائز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ہوگا،محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی سیکیورٹی ان کی اپنی ذمہ داری ہوگی،سیاستدانوں کو کوئی ذاتی سیکیورٹی نہیں دی جائے گی سوائے ان کے جن کے مقدمات ہیں، سیاسی رہنما، کارکن پرائیویٹ سیکورٹی تعینات کر سکتے ہیں،محافظوں کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ان کی حفاظت کے لیے ہوگا،گارڈز اور اسلحے کی تفصیلات متعلقہ تھانے کے پاس درج کرانی ہوں،جبکہ منتظمین،جلسہ کی ویڈیوز ریکارڈنگ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فراہم کریں گے،حفاظتی رہنما خطوط،ایس او پیز، سیکیورٹی پروٹوکول فوری طور پر نافذ العمل ہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
77508