Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 خیبر پختونخوا میں جعلی ادویات کی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

Posted on
شیئر کریں:

 خیبر پختونخوا میں جعلی ادویات کی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے جعلی ادویات کی شناخت باآسانی ممکن ہوسکے گی۔جعلی ادویات کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی، خیبرپخنونخوا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی ادویات فوعری طور پر چیک کی جاسکیں گی۔اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں انچارج ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری خیبر پختونخوا عمران اللہ خان نے اس جدید ٹیکنالوجی کی افادیت سے ناظرین کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ایک موبائل وین کے ذریعے آن اسپاٹ کر کسی بھی دوا کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی اور فوری طور پر اس کی رپورٹ بھی جاری کردی جائے گی۔عمران اللہ خان نے بتایا کہ ہمیں جلد ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون سی دوا جعلی یا غیر معیاری ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو مطلع کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر تمام ادویات کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے ہم دوا کے اندر موجود اجزاء کو چیک کریں گے، اور اہم بات یہ ہے کہ انجکشن کو اس کے وائل کے اندر ہی چیک کیا جاسکتا ہے۔

 

 

سی ٹی ڈی کے پی نے انتہائی مطلوب 128 اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی

پشاور(سی ایم لنکس)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں 128 مجرمان اور اشتہاری شامل ہیں، خطرناک اشتہاری ملزمان اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔مطلوب ملزمان میں زیادہ تر کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے۔جاری کردہ فہرست میں ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر جاری کر دی دی گئیں جبکہ مجرمان کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔مطلوب ملزمان میں شانگلہ، سوات، صوابی اور ڈیرہ سے اہم سہولت کار بھی شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80326