Chitral Times

Jul 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کیلئے الرٹ جاری کر دیا

شیئر کریں:

خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ)خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دورانبارشوں کانیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں موسم ابر آلود اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے موسلادار بارشوں کے باعث بالائی بعض اضلاع دیر،سوات،کوہستان اور مانسہرہ میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ظاہر کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو کسی ناخوشگوار واقعہ کے پیش آنے پر بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متوقع موسلادار بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

 

این ڈی ایم اے نے مزیدبارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کیلئے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایم ڈی ایم اے)نے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکموں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے ملک میں داخل ہونے کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ مزید بارشیں متوقع ہیں۔ اس دوران آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور جبکہ گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع گلیات، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔اس دوران پنجاب میں مری، راولپنڈی، اٹک، چکول، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور ساہیوال کے اضلاع کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھی/طوفان سے کمزور بنیادی ڈھانچہ، فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ موسمیاتی ماحول کے پیش نظر آبپاشی کریں۔ پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں تیز بارش سے تغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹیز، گلگت بلتستان، ایس ڈی ایم اے، اسلام آباد انتظامیہ، این ایچ اے، موٹر ویز پولیس، ایف ڈبلیو اور، ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں اور اداروں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ نقصانات سے بچا جاسکے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
73182